اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ۲۳؍ جولائی سے۲؍ اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں ہندوستان نے مجموعی طور پر۳۹؍ تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ہندوستانی دستے نے ۱۳؍ طلائی، ۱۷؍ چاندی اور ۹؍کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔
EPAPER
Updated: August 03, 2026, 8:02 PM IST | Glasgow
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ۲۳؍ جولائی سے۲؍ اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں ہندوستان نے مجموعی طور پر۳۹؍ تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ہندوستانی دستے نے ۱۳؍ طلائی، ۱۷؍ چاندی اور ۹؍کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ۲۳؍ جولائی سے۲؍ اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں ہندوستان نے مجموعی طور پر۳۹؍ تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ہندوستانی دستے نے ۱۳؍ طلائی، ۱۷؍ چاندی اور ۹؍کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔ ہندوستانی مرد کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر۲۳؍ تمغے جیتے، جن میں ۵؍طلائی، ۱۳؍ چاندی اور ۵؍ کانسہ شامل تھے جبکہ خواتین نے ۱۶؍ تمغے حاصل کیے، جن میں ۸؍ طلائی، ۴؍ چاندی اور۴؍ کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ءختم ،۲۰۳۰ء کی میزبانی ہندوستان کے سپرد
ہندوستان نے ایتھلیٹکس، آرٹسٹک جمناسٹکس، لان بولز، باکسنگ، جوڈو، تیراکی، ٹریک سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت آٹھ کھیلوں میں حصہ لیاجبکہ پیرا ایتھلیٹکس، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا تیراکی، پیرا ٹریک سائیکلنگ اور 3x3 وہیل چیئر باسکٹ بال سمیت پانچ پیرا مقابلوں میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔
ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان نے مجموعی طور پر ۱۶؍ تمغے جیتے، جن میں ۳؍ طلائی، ۷؍ چاندی اور۶؍ کانسہ شامل تھے۔ مرد ایتھلیٹس نے ۱۳؍تمغے (۲؍ طلائی، ۷؍ چاندی، ۴؍ کانسہ) جبکہ خواتین نے ایک طلائی اور۲؍ کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔ گل ویر سنگھ نے مردوں کی ۱۰؍ ہزار میٹر دوڑ میں چاندی اور ۵؍ ہزار میٹر دوڑ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کے ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئے۔
باکسنگ میں ہندوستان نے شاندار غلبہ قائم کرتے ہوئے ۷؍طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر۱۰؍ تمغے حاصل کیے، جن میں ۷؍ طلائی اور۳؍ کانسہ شامل تھے۔ خواتین باکسرز نے ۵؍ طلائی اور ایک چاندی جبکہ مرد باکسرز نے ۲؍طلائی او۲؍ چاندی کے تمغے جیتے۔ جوڈو میں بھی ہندوستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسمیتا دے اور ہرش سنگھ نے پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔ اسمیتا دے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی جوڈوکا بن گئیں۔ اس کھیل میں ہندوستان نے ۲؍ طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسہ سمیت مجموعی طور پر ۴؍تمغے حاصل کیے۔
ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان نے ۸؍تمغے اپنے نام کیے۔ میرابائی چانو اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والی واحد ہندوستانی رہیں۔ مرد ویٹ لفٹرز نے ۴؍ چاندی جبکہ خواتین نے ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھئے:اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے پہلے ہفتے میں ۹۲؍ کروڑ ۷۰؍ لاکھ ڈالر کی کمائی
پیرا پاور لفٹنگ میں ہندوستان کا واحد تمغہ جھنڈو کمار نے حاصل کیا، جنہوں نے مردوں کے ہیوی ویٹ مقابلے میں ۱۹۰؍کلوگرام کی بہترین لفٹ اور۹ء۱۳۰؍ پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔ ہندوستان کی مجموعی کارکردگی نے یہ ثابت کیا کہ ملک نہ صرف روایتی کھیلوں بلکہ پیرا اسپورٹس میں بھی مسلسل ترقی کر رہا ہے، اور ۲۰۳۰ء میں احمد آباد میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے قبل یہ کامیابی ہندوستان کھیلوں کے لیے ایک بڑا حوصلہ افزا اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔