• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرکٹر پرتھوی شا پر۱۰۰؍ روپے جرمانہ

Updated: September 10, 2025, 6:20 PM IST | Mumbai

سپنا گل کو فروری۲۰۲۳ء میں ایک مضافاتی ہوٹل میں سیلفی لینے کے تنازع کے بعد پرتھوی شا پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کچھ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے کے بعد گل نے پرتھوی شا، اس کے دوست آشیش یادو کے خلاف مبینہ چھیڑ چھاڑ کی شکایت کے ساتھ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

Prithvi Shaw.Photo:INN
پرتھوی شا۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کیس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سپنا گل کی درخواست کا جواب دینے میں ناکام رہنے پر کرکٹر پرتھوی شا پر  ۱۰۰؍روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ گل نے اپریل ۲۰۲۴ء میں دندوشی سیشن کورٹ میں ایک مجسٹریٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مجرمانہ نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ مجسٹریٹ نے مذکورہ حکم میں پولیس کو پرتھوی شا کے خلاف۲۰۲۲ء میں اندھیری کے ایک پب میں چھیڑ چھاڑ  کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز

سیشن کورٹ نے متعدد تاریخوں پر درخواست پر شا سے جواب طلب کیا تھا۔ منگل ۹؍ستمبر کو عدالت نے کہا کہ کرکٹر کو آخری تاریخ پر ایک آخری موقع دیا گیا تھا۔ لیکن کوئی جواب داخل نہیں ہوا۔ اس کے باوجود  ۱۰۰؍ روپے کے جرمانے پر ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔‘‘ عدالت نے سماعت۱۶؍ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
گل کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ علی کاشف خان نے دعویٰ کیا کہ شا کو متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ نہیں آئے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے پہلے اندھیری مجسٹریٹ عدالت میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں  درخواست کی گئی تھی کہ وہ پولیس کو شا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت  دے ۔ مجسٹریٹ عدالت نے گزشتہ سال ہی پولیس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سیشن کورٹ کا رخ کیا اور کہا کہ ٹرائل کورٹ کا حکم مکمل طور پر غلط اور قانون کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے اور اسے ایک طرف رکھا جانا چاہیے۔
ایک مضافاتی ہوٹل میں سیلفی لینے کے تنازع کے بعد گل کو فروری۲۰۲۳ء میں شا پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کچھ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے کے بعد گل نے شا، ان کے دوست آشیش یادو اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی شکایت لے کر ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا تھا۔ لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK