Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل جیانی انفانٹینو کے خلاف فوجداری شکایت درج

Updated: June 10, 2026, 6:02 PM IST | New York

فیفا کے صدرجیانی انفانٹینوکے خلاف ان کے سابق باس اور یوئیفا کے سابق صدر میشیل پلاٹینی نے فوجداری شکایت دائر کر دی ہے جبکہ ورلڈ کپ کل سے شروع ہورہا ہے۔

Gianni Infantino.Photo;INN
جیانی انفاننٹیو۔تصویر:آئی این این

فیفا کے صدرجیانی انفانٹینوکے خلاف ان کے سابق باس اور یوئیفا کے سابق صدر میشیل پلاٹینی نے فوجداری شکایت دائر کر دی ہے جبکہ ورلڈ کپ کل سے شروع ہورہا ہے۔ یوئیفا کے سابق صدر پلاٹینی، جو ۱۹۷۰ء اور ۱۹۸۰ء کی دہائیوں کے بہترین فٹبالرس میں شمار ہوتے ہیں،۲۰۱۶ء میں سیپ بلاٹر کے جانشین کے طور پر فیفا کے صدر بننے کے مضبوط امیدوار تھے۔ تاہم ۲۰۱۱ءمیں بلاٹر سے موصول ہونے والی ایک ادائیگی کے بارے میں اخلاقی تحقیقات شروع ہونے کے بعد ان کی امیدواری متاثر ہوئی۔
۲۰۱۵ء میں فیفا کی اخلاقی کمیٹی نے پلاٹینی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی تھی، جسے بعد میں کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹ نے کم کر کے چار سال کر دیا۔ پلاٹینی اور بلاٹر کو اس ادائیگی کے سلسلے میں فوجداری مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا، لیکن دونوں کو ۲۰۲۲ء میں سوئزرلینڈکی وفاقی فوجداری عدالت اور پھر ۲۰۲۵ء  میں اپیل عدالت نے بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ملی بوبی براؤن اور ہنری کیول کی ’’ اینولا ہومز۳‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز


اب پلاٹینی نے اسی معاملے پر فرانس کی عدالتوں میں فوجداری اور دیوانی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جن میں انفانٹینو بھی نامزد افراد میں شامل ہیں۔ان کے وکیل اولیویئر باراتیلی کے مطابق فوجداری شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انفانٹینو اور دیگر افراد نے پلاٹینی کو فیفا کی صدارت کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھئے:عالمی کشیدگی اور مہنگائی کا چیلنج: فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا کل سے آغاز


شکایت میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مقصد کے حصول میں انفانٹینو نے ’’سب سے اہم اور بنیادی کردار‘‘ ادا کیا۔فیفا سے اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ پلاٹینی ہمیشہ یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ بلاٹر کی جانب سے ادا کیے گئے  ۲۰؍لاکھ سوئس فرانک  (تقریباً ۱۹؍ لاکھ پاؤنڈ) دراصل ۱۹۹۸ء سے ۲۰۰۲ء کے درمیان بلاٹر کے مشیر کے طور پر انجام دی گئی خدمات کی بقایا رقم تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK