فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل اپنے آخری دوستانہ (وارم اپ) میچ میں سعودی عرب اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
EPAPER
Updated: June 10, 2026, 7:02 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل اپنے آخری دوستانہ (وارم اپ) میچ میں سعودی عرب اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل اپنے آخری دوستانہ (وارم اپ) میچ میں سعودی عرب اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ سینیگال کی ٹیم نے میچ کا آخری حصہ ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔سعودی عرب کے یونانی کوچ جیورگوس ڈونس نے پہلے ہاف میں مضبوط الیون میدان میں اتاری، تاہم دوسرے ہاف میں انہوں نے ٹیم میں ۱۰؍ تبدیلیاں کیں۔
𝗙𝗧 | 🇸🇦 𝟬-𝟬 🇸🇳
— Saudi National Team (@SaudiNT_EN) June 10, 2026
A draw to close our friendly preparations 🤝
Next stop: #FIFAWorldCup 🌎#GreenFalcons pic.twitter.com/AczXGdZHXs
یہ بھی پڑھئے:ملی بوبی براؤن اور ہنری کیول کی ’’ اینولا ہومز۳‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز
سعودی عرب نے میچ کے ابتدائی مرحلے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورسینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی کی پوسٹ پر کئی حملے کیے۔ میچ کے دسویں منٹ میں کپتان سالم الدوسری کے ایک بہترین پاس پر مصعب الجویر گول کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:عالمی کشیدگی اور مہنگائی کا چیلنج: فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا کل سے آغاز
۱۴؍ویں منٹ میں سینیگال کے لامین کامارا کا ہیڈر سعودی گول کیپر محمد العویس نے آسانی سے روک لیا۔ اس کے بعد ۳۰؍ویں منٹ میں سعودی عرب کے محمد ابو الشمات کو بالکل قریب سے ہیڈر کے ذریعے گول کرنے کا سنہری موقع ملا، لیکن گیند بار کے اوپر سے گزر گئی۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی ایمن یحییٰ نے دور سے ایک زوردار شاٹ لگایا جو دائیں پول کے بالکل قریب سے باہر نکل گیا۔ میچ کے ۸۴؍ویں منٹ میں سینیگال کے فارورڈ نیکولس جیکسن کو دوسرا یلو کارڈ ملنے پر میدان سے باہر (ریڈ کارڈ) بھیج دیا گیا، جس کے باعث سینیگال کی ٹیم آخری منٹوں میں ۱۰؍ کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔ ورلڈ کپ کے گروپ ایچ میں اپنی مہم کا آغاز ۱۶؍ جون کو یوروگوئے کے خلاف میچ سے کرے گا، جس کے بعد اسے اسپین اور کیپ ورڈے کا سامنا کرنا ہے۔سینیگال گروپ آئی میں اپنا پہلا میچ فرانس کے خلاف کھیلے گا، جبکہ اس گروپ کی دیگر ٹیموں میں ناروے اور عراق شامل ہیں۔