Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانورونالڈو کا سعودی کلب النصر سے علاحدگی کا اشارہ

Updated: May 29, 2025, 12:13 PM IST | Agency | Riyadh

سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد ایک پوسٹ میں اسٹار فٹ بالر نے لکھا’’ یہ باب اب ختم ہوا۔‘‘

Cristiano Ronaldo. Picture: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے سعودی فٹبال کلب النصر سے ان کی علاحدگی کا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا!انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں ۔ اس پوسٹ کے ساتھ النصر کی جرسی میں رونالڈو کی تصویر بھی ہے۔ رونالڈو نے جنوری ۲۰۲۳ء میں النصر کے ساتھ ۱۶۴؍ ملین پونڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے ۱۰۵؍ میچوں میں ۹۳؍ گول اسکور کئے۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی ۲۰۲۳ء میں عرب کلب چمپئن کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آسکا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل فائنل کو مسلح افواج کیلئے وقف کرنا ایک قابل ستائش قدم ہے: گوتم گمبھیر

۲۰۲۲ء میں کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب جوائن کیا تھا۔ رونالڈو کا النصر کے ساتھ موجودہ معاہدہ جون ۲۰۲۵ء میں ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے ۲۶؍ مئی ۲۰۲۵ء کو النصر کے آخری میچ میں الفتح کے خلاف ۳-۲؍سے شکست کے باوجود ایک گول اسکور کیا تھا۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے مطابق، رونالڈو مختلف کلبوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جو۱۴؍ جون سے امریکہ میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔ پانچ مرتبہ ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے رونالڈوکا النصر کے ساتھ معاہدہ جون میں ختم ہونے والا تھا لیکن توقع کی جارہی تھی کہ ا لنصر اس معاہدہ کی تجدید کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK