Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا اشارہ،۲۷۔۲۰۲۶ء سیزن ممکنہ طور پر آخری سال

Updated: August 17, 2026, 4:04 PM IST | Lisbon

پرتگال اور النصر کے عظیم فٹبالرکرسٹیانو رونالڈونے اپنے شاندار ۲۵؍ سالہ فٹبال کریئر کے اختتام کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ دے دیا ہے۔ ۴۱؍ سالہ رونالڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موجودہ سیزن ممکنہ طور پر فٹبال میں ان کا آخری سال ہوگا اور وہ کھیل کو ایک ’’شاندار ورثے‘‘ کے ساتھ الوداع کہنا چاہتے ہیں۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

پرتگال اور النصر کے عظیم فٹبالرکرسٹیانو رونالڈونے اپنے شاندار ۲۵؍ سالہ فٹبال کریئر کے اختتام کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ دے دیا ہے۔ ۴۱؍ سالہ رونالڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ  موجودہ سیزن ممکنہ طور پر فٹبال میں ان کا آخری سال ہوگا  اور وہ کھیل کو ایک ’’شاندار ورثے‘‘ کے ساتھ الوداع کہنا چاہتے ہیں۔  رونالڈو نے  ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ان کا فٹبال کھیلنے کا آخری سال ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کریئر کا اختتام ایک  شاندار لگیسی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔  تاہم رونالڈو نے ابھی  باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ۔ ان کے بیان میں ’’probably‘‘ یعنی ’’ممکنہ طور پر‘‘ کا لفظ اس بات کی گنجائش چھوڑتا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کیا، ترکی سمیت ۷؍ ممالک نے شدید مذمت کی

 رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب  النصر (Al-Nassr)  سے وابستہ ہیں اور ان کا معاہدہ جون ۲۰۲۷ء تک ہے۔ اگر وہ موجودہ منصوبے پر قائم رہتے ہیں تو۲۷۔۲۰۲۶ء  سیزن کے اختتام پر ان کے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے۔  یہ صورتحال رونالڈو کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ وہ ۴۱؍ سال کی عمر میں بھی اعلیٰ سطح پر کھیل رہے ہیں اور اپنے کریئر کے ایک اور تاریخی سنگِ میل، ۱۰۰۰۰؍ گولز ، کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے کلب اور ملک کے لیے مجموعی گولز کی تعداد تقریباً ۹۷۶؍ تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح وہ ۱۰۰۰؍ گولز مکمل کرنے سے تقریباً ۲۴؍ گول دور ہیں۔ اگر وہ فٹ رہتے ہیں اور النصر کے لیے مسلسل کھیلتے ہیں تو اس تاریخی ہدف تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔ ۱۰۰۰؍ گولز کا سنگِ میل رونالڈو کے آخری سیزن کی سب سے بڑی انفرادی کشش میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ رونالڈو نے۲۰۰۲ء میں اسپورٹنگ سی پی کے ساتھ سینئر فٹبال کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے  مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، یووینٹس اور النصر  جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کی۔رونالڈو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فٹبال کے بعد کی زندگی کے بارے میں سوچ رکھا ہے۔ ان کے مطابق وہ ریٹائرمنٹ کے بعد  زیادہ سفر کرنا، پیڈل کھیلنا، فٹبال دیکھنا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا  چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ان کی زندگی میں بہت بڑا حصہ رہا ہے، اس لیے کھیل چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والی خالی جگہ کو مختلف سرگرمیوں سے پُر کرنا ضروری ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’پرلے‘‘ کی شوٹنگ شروع، دنیا کے خاتمے کی کہانی پر مبنی فلم

فی الحال اسے حتمی اعلان نہیں کہا جاسکتا۔ رونالڈو نے صرف یہ اشارہ دیا ہے کہ ۲۷۔۲۰۲۶ءسیزن ان کا آخری سیزن ہوسکتا ہے۔ ان کا النصر معاہدہ بھی۲۰۲۷ء تک ہے، اس لیے دونوں باتیں ایک دوسرے سے جڑتی دکھائی دیتی ہیں۔   اگر رونالڈو واقعی  ۲۰۲۷ءمیں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں تو فٹبال کی دنیا ایک ایسے دور کے اختتام کی گواہ بنے گی جس میں  رونالڈو اور لیونل میسی  نے تقریباً دو دہائیوں تک عالمی فٹبال پر غیر معمولی غلبہ قائم رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK