Inquilab Logo

کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو ۴؍گول سے روند دیا

Updated: May 08, 2024, 11:30 AM IST | Agency | London

پیر کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )فٹبال میں کرسٹل پیلس فٹبال کلب نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو۰۔ ۴؍گول کے بڑے فرق سے شکست دے دی تاہم اس فتح سے لیگ کے ۳۶؍ویں مرحلے میں کرسٹل کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

After defeating Crystal Palace`s team United. Photo: INN
کرسٹل پیلس کی ٹیم یونائٹیڈ کوشکست دینے کے بعد۔ تصویر : آئی این این

پیر کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )فٹبال میں کرسٹل پیلس فٹبال کلب نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو۰۔ ۴؍گول کے بڑے فرق سے شکست دے دی تاہم اس فتح سے لیگ کے ۳۶؍ویں مرحلے میں کرسٹل کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ان کی ٹیم۱۱؍ جیت، ۱۰؍ ڈرا اور۱۵؍ شکست کے ساتھ مجموعی طور پر۴۳؍ پوائنٹس کے ساتھ۱۴؍  ویں نمبر پر ہے جبکہ یونائٹیڈ کی ٹیم ۳۵؍ میچوں میں ۵۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں نمبر پر ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مائیکل اولیس نے ۲؍ گول (۱۲؍ویں، ۶۶؍ویں منٹ) جبکہ جین فلپ میٹیٹا (۴۰؍ویں منٹ) اور ٹائرک مشیل (۵۸؍ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔ لیگ می ٹائٹل کے لئے ۸۳؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آرسنل اور۸۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK