Updated: April 08, 2026, 5:03 PM IST
| Guwahati
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۶ء میں راجستھان رائلز کے نوجوان سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی بلے بازی نے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ سوریہ ونشی کی بے خوف بلے بازی نے دنیا کے بہترین گیند باز جسپریت بمراہ کو بھی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ویبھو سوریاونشی۔ تصویر:پی ٹی آئی
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۶ء میں راجستھان رائلز کے نوجوان سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی بلے بازی نے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ سوریہ ونشی کی بے خوف بلے بازی نے دنیا کے بہترین گیند باز جسپریت بمراہ کو بھی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ممبئی انڈینز کے کوچ مہیلا جے وردھنے نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس منصوبے تو تھے، لیکن کھلاڑی انہیں درست طریقے سے نافذ نہ کر سکے۔ بارش کی وجہ سے ۱۱؍اوورز تک محدود کیے گئے اس میچ میں راجستھان کے اوپنرز نے ممبئی کے بولنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے۔جے وردھنے نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ہمیں خطرے کا اندازہ تھا، خاص طور پر پاور پلے میں۔ ہم نے اپنی لائن اور لینتھ مِس کی جس کا فائدہ راجستھان کے بلے بازوں نے بھرپور طریقے سے اٹھایا۔‘‘
راجستھان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض ۵؍ اوورز میں ۸۰؍ رنز بنا ڈالے۔ ویبھو سوریہ ونشی کی ۱۴؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز کی اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا۔ ڈیل اسٹین نے اس حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا سوریہ ونشی نے گیند بازوں کے دل میں یہ خوف پیدا کر دیا ہے کہ وہ ہر گیند پر باؤنڈری مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بارش سے متاثرہ مقابلے میں راجستھان نے ممبئی کو ۲۷؍ رن سے شکست دی
اسٹین کے مطابق، جب سوریہ ونشی نے بمراہ کو مڈ آن کے اوپر سے چھکا مارا، تو بمراہ جیسے بولر بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ ’’غلطی مت کرنا، ورنہ گیند اسٹینڈز میں جائے گی۔‘‘ اسٹین نے مزید کہا کہ بمراہ اس چھکے کے بعد تھوڑا مسکرائے، جیسے وہ خود کو یہ کہہ رہے ہوں کہ مجھے معلوم تھا غلطی کی سزا ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
راجستھان نے دیپک چاہر کے پہلے ہی اوور میں ۲۲؍ رنز بٹور کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے تھے۔ اگرچہ ممبئی نے درمیانی اوورز میں کچھ واپسی کی، لیکن سوریہ ونشی اور جیسوال کی فراہم کردہ شروعات ممبئی کے لیے ناقابلِ عبور ثابت ہوئی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ویبھو سوریاونشی جس بے خوف انداز میں کھیل رہے ہیں، وہ نہ صرف راجستھان رائلز بلکہ ہندوستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی ایک بڑا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔