• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپتی شرما نے گیندبازی رینکنگ میں اپنی سرفہرست پوزیشن گنوا دی

Updated: January 06, 2026, 10:06 PM IST | Dubai

ہندوستان کی کپتان ہرمَن پریت کور، ترواننت پورم میں سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی۲۰؍میچ میں میچ جتانے والی اننگز کے بعد آئی سی سی خواتین ٹی۲۰؍ بلے بازی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے ساتھ ۱۳؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

Deepti Sharma.Photo:INN
دپتی شرما۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی کپتان ہرمَن پریت کور، ترواننت پورم میں سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی۲۰؍میچ میں میچ جتانے والی اننگز کے بعد آئی سی سی خواتین ٹی۲۰؍ بلے بازی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے ساتھ ۱۳؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں جبکہ دپتی شرما نے گیندبازی رینکنگ میں اپنا سرفہرست مقام گنوا دیا ہے۔
ہرمَن پریت کور کی ۴۳؍گیندوں پر ۶۸؍ رن کی شاندار اننگز کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ  دیا گیا اور وہ ٹاپ ۱۰؍ کے قریب پہنچ گئیں، تاہم دپتی شرما اینابیل سدرلینڈ کے پیچھے کھسک کر دوسرے نمبر پر آ گئیں۔۲۸؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کرنا انہیں سرفہرست مقام برقرار رکھنے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔ اب دپتی شرما کے پاس سدرلینڈ کے ۷۳۶؍کے مقابلے میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کم ہے، کیونکہ آسٹریلیائی  تیزگیندباز آل راؤنڈر نے دوبارہ نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو انہوں نے پہلی بار اگست ۲۰۲۵ءمیں حاصل کی تھی۔ 
ہندوستان کی جانب سے سیریز میں  ۰۔۵؍ سے کلین سویپ کے بعد امن جوت کور سات درجے ترقی کے ساتھ مشترکہ ۷۸؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ ادھر سری لنکا کی بلے باز حسینی پریرا (۳۱؍ درجے ترقی کے ساتھ ۴۰؍واں مقام) اور ای دلانی (۷۷؍ درجے ترقی کے ساتھ ۸۴؍واں مقام) نے بھی نصف سنچریاں بنانے کے بعد نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔
گیندبازی رینکنگ میں ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی اسپنر شری چَرنی پانچ درجے ترقی کے ساتھ ۴۷؍ویں مقام پر آ گئی ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری (ایک درجہ ترقی کے ساتھ ۳۲؍واں مقام) اور چامری   اٹاپٹو(تین درجے فائدے کے ساتھ ۴۸؍واں مقام) نے بھی گیندبازی رینکنگ میں سبقت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کی آلودگی نے حنا خان کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ، سانس لینے میں دشواری

امن راؤ کی ڈبل سنچری ، سراج کے ۴؍ وکٹ 
تیز گیندباز محمد سراج نے ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی کا جشن بنگال کے خلاف ۵۸؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کر کے منایا اور منگل کو یہاں وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں حیدرآباد کو۱۰۷؍ رن کی شاندار کامیابی دلائی۔ بنگال کی جانب سے شہباز احمد کی ۱۰۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ  اور جدو جہد بھری اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:آیوش شیٹی نے اولمپک میڈلسٹ لی زی جیا کو شکست دی، لکشیا سین دوسرے راؤنڈ میں داخل

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد کے سلامی بلے باز امن راؤ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۵۴؍گیندوں پر شاندار ۲۰۰؍ رن بنائے اور تقریباً تنِ تنہا ٹیم کو مقررہ ۵۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۳۵۲؍ رن کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔ بنگال کی طرف سے محمد سمیع (۷۰؍ رن دے کر تین وکٹ)، شہباز احمد (۵۷؍ رن دے کر ایک وکٹ) اور روہت (۶۱؍ رن دے کر ایک وکٹ) نسبتاً کامیاب گیندباز رہے۔
جواب میں بنگال کی ٹیم ۴ء۴۴؍ اوور میں ۲۴۵؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ شہباز احمد کے علاوہ انوستپ مجمدار نے ۵۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی جانب سے محمد سراج نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ۵۸؍ رن دے کر چار وکٹ حاصل کیں۔ بنگال، جس نے اب تک چھ میچوں میں سے چار جیتے ہیں اور اس کے ۱۶؍ پوائنٹس ہیں، جمعرات کو اتر پردیش کے خلاف اپنے آخری ایلیٹ گروپ بی میچ میں کرو یا مرو کے مقابلے میں اترے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK