آخری اوور تک جاری رہنے والے دلچسپ میچ میں کیپیٹلز نے رائل چیلنجرز کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی، فل سالٹ اور بھونیشور کمار کی محنت رائیگاں۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai
آخری اوور تک جاری رہنے والے دلچسپ میچ میں کیپیٹلز نے رائل چیلنجرز کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی، فل سالٹ اور بھونیشور کمار کی محنت رائیگاں۔
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کےبعد کے ایل راہل (۵۷) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آؤٹ ۶۰) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیر لیگ ٹی ۔۲۰؍ میچ میں سنیچر کو یہاں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ افتتاحی بلے باز فل سالٹ کی ۳۸؍ گیندوں میں ۶۳؍رنوں کی جارحانہ اننگز کے باوجود کیپٹلز نے آر سی بی کو ۸؍ وکٹوں پر ۱۷۵؍ رنوں پر روکنے کے بعد ۱۹ء۵؍وور میں ۴؍ وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔
کے ایل راہل اور اسٹبس کا کمال
کیپٹلز کے لئے کے ایل راہل نے ۳۴؍گیندوں کی اننگز میں ۲؍ چھکے اور ۴؍ چوکے لگائے۔ ٹیم کے ۱۸؍رن پر ۳؍ وکٹ گرنے کے بعد انہوں نے اسٹبس کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے۴۴؍گیندوں میں ۶۹؍ رنوں کی شراکت داری نبھائی۔ اس کے بعد اسٹبس نے کپتان اکشر پٹیل (۲۶؍رن پر ریٹائرڈ ہرٹ) کے ساتھ ۳۵؍گیندوں میں ۴۷؍ رنوں کی ناقابل شکست شراکت کی۔ اکشر زخمی ہونے کی وجہ سے ۱۶؍ویں اوور میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ نے پہلے یکروزہ میچ میں بنگلہ دیش کو ۲۶؍رنوں سے ہرادیا
ٹرسٹن اسٹبس نے سمجھداری سے بلے بازی کرتے ہوئے ۴۷؍گیندوں کی ناٹ آؤٹ اننگز میں ایک چھکا اور ۴؍چوکے لگائے جبکہ ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ ۲۲) نے آخری اوور میں مسلسل گیندوں پر ۲؍ چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔آر سی بی کے لئے بھونیشور کمار نے ۴؍ اوور میں ۲۶؍رن دے کر ۳؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرونال پانڈیا نے ۲۴؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
فل سالٹ کی محنت رائیگاں
فل سالٹ نے اپنی اننگز میں ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے لیکن اکشر پٹیل (۱۸؍رن پر ۲؍ وکٹ)، کلدیپ یادو (۳۲؍ رن پر ۲؍ وکٹ) اور لنگی اینگیڈی (۳۹؍رن پر ۲؍ وکٹ) نے دیگر بلے بازوں کو تیزی سے رن بنانے کا موقع نہیں دیا۔ مکیش کمار کو بھی ایک کامیابی ملی۔سالٹ نے پہلی وکٹ کے لئے وراٹ کوہلی (۱۹) کے ساتھ ۳۱؍گیندوں میں ۵۲؍رن اور دوسری وکٹ کے لئے دیودت پڈیکل (۱۸) کے ساتھ ۲۹؍ گیندوں میں ۴۷؍ رنوں کی شراکت داری کر کے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا لیکن ۱۱؍ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹم ڈیوڈ (۱۷؍گیندوں میں ۲۶؍ رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز تیزی سے رن نہ بنا سکا۔
بھونیشور کمار کی شاندار گیندبازی
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کو بھونیشور کمار نے اپنے ابتدائی ۲؍ اوور میں ۳؍ جھٹکے دئیے۔ انہوں نے پہلے اوور میں پتھم نسانکا (ایک) کو ایل بی ڈبلیو کیا اور تیسرے اوور میں کرون نائر (۵) اور سمیر رضوی (۲) کو پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھئے: ہمیں کامیابی کی پٹری پر لوٹنے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے: ہاردک
کے ایل راہل کی جوابی کارروائی
۱۸؍رن پر ۳؍ وکٹ گرنے کے باوجود کے ایل راہل نے جوش ہیزل ووڈ اور راسخ سلام کے خلاف جارحانہ شاٹس لگا کر ٹیم پر دباؤ حاوی نہیں ہونے دیا۔ پاور پلے میں دہلی نے ۵۰؍ رن بنا لئے تھے۔ دہلی کو آخری اوور میں ۱۵؍ رن درکار تھے۔ ڈیوڈ ملر نے روماریو شیفرڈ کی تیسری اور چوتھی گیند پر چھکے لگا کر اسکور برابر کیا اور پھر چوکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔