Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کا جادو:نئے کوچ کے پہلے ہی میچ میں انٹر میامی کی کولوراڈو کے خلاف شاندار فتح

Updated: April 19, 2026, 5:05 PM IST | Miami

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا لوہا منوا لیا۔ میسی کے دو شاندار گولز کی بدولت انٹر میامی نے کولوراڈو ریپڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر اپنے نئے کوچ گیلرمو ہوس کا استقبال شاندار فتح سے کیا۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا لوہا منوا لیا۔ میسی کے دو شاندار گولز کی بدولت انٹر میامی نے کولوراڈو ریپڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر اپنے نئے کوچ گیلرمو ہوس کا استقبال شاندار فتح سے کیا۔


کولوراڈو کے دیو ہیکل این ایف ایل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ۷۵۸۲۴؍ شائقین موجود تھے، جو میجر لیگ فٹ بال کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہجوم ہے۔ ارجنٹائن کے ورلڈ کپ ونر کپتان میسی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے خاص طور پر اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھائی گئی تھی۔میچ کا آغاز انٹر میامی کے حق میں ہوا جب یونک برائٹ کو باکس میں گرائے جانے پر پنالٹی ملی، جسے میسی نے ٹھنڈے مزاج کے ساتھ گول میں بدل دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل میسی کے پاس پر بیرٹریم نے ہیڈر کے ذریعے ٹیم کی برتری ۰۔۲؍گول کر دی۔

یہ بھی پڑھئے:سن رائزرس حیدرآباد چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر


دوسرے ہاف میں کولوراڈو نے زبردست واپسی کی اور رافیل ناوارو اور ڈیرن یاپی کے یکے بعد دیگرے دو گولز نے مقابلہ ۲۔۲؍گول  سے برابر کر دیا۔ تاہم، کھیل ختم ہونے سے ۱۰؍ منٹ قبل میسی نے روڈریگو ڈی پال کے تھرو بال پر دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے اپنے بائیں پاؤں سے ایسا ونر گول اسکور کیا کہ پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی’’دُھرندھر۲‘‘ کی کمائی میں سیندھ لگائی


یہ جیت انٹر میامی کے نئے کوچ گیلرمو ہوس کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوئی۔ ہوس نے چار روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے والے جیویر میسچرانو کی جگہ لی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے پاس تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی موجود ہے جو لمحوں میں میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس اہم فتح کے بعد انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ میچ کے آخری لمحات میں یونک برائٹ کو ریفری سے بدتمیزی پر ریڈ کارڈ  دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس سے ٹیم کی فتح کی خوشی تھوڑی متاثر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK