Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارجنٹائناسے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر والہانہ استقبال

Updated: July 08, 2026, 5:06 PM IST | New York

فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائنا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا جہاں ہزاروں فینز کھلاڑیوں سے ملنے پہنچ گئے۔

Egypt Team.Photo:X
مصر کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

 فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائنا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا جہاں ہزاروں فینز کھلاڑیوں سے ملنے پہنچ گئے۔ 


فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائنا مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں فیفاورلڈکپ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں ارجنٹائنا   نے ۲؍ گول کے خسارے میں جانے کے بعد ۲۔۳؍ گول  سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ : مصری کھلاڑی ریفری کے متنازع فیصلے پر برہم ہوگئے


 ارجنٹائنا نے مصر کے خلاف میچ جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی اور مصر کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا لیکن پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائنا سے شکست نے مصری فینز کی اپنی ٹیم کیلئے چاہت کم نہیں کی اوریہی وجہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود مصر ٹیم کے فینز نے اپنی ٹیم کا ہوٹل میں شاندار استقبال کیا۔ارجنٹائنا سے میچ کے بعد مصری ٹیم جب اٹلانٹا میں اپنے ہوٹل پہنچی تو ہوٹل کے باہر ہزاروں مداح اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ انہوں نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑی کو شاباش دی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مصر کے خلاف میچ میں ریفری کی جانب سے کچھ متنازع فیصلوں پر سوشل میڈیا پر فینز، مصری کھلاڑیوں اور کوچ کی جانب سے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ارجنٹائنا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔
 ریفری نے تقریباً ۱۰۰؍ گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اورارجنٹائنا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹائنا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرا دیا، ارجنٹائنا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فاؤل نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھئے:روہت صراف کی سیریز ’’مس میچڈ‘‘ کے آخری سیزن کی شوٹنگ شروع


 ایک اور موقع پر بھی مصر اورارجنٹائنا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹائنا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹائنا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فاؤل اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔ مصری ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK