سیلٹا ویگو کے ہاتھوں شکست کے بعد ریئل میڈرڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ریفری کے ساتھ بدسلوکی اور غلط رویّے پر اسپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
EPAPER
Updated: December 11, 2025, 6:08 PM IST | Madrid
سیلٹا ویگو کے ہاتھوں شکست کے بعد ریئل میڈرڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ریفری کے ساتھ بدسلوکی اور غلط رویّے پر اسپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیلٹا ویگو کے ہاتھوں شکست کے بعد ریئل میڈرڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ریفری کے ساتھ بدسلوکی اور غلط رویّے پر اسپینش فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ کے دوران دوسرے ہاف میں ڈیفینڈر فران گارسیا، الوارو کاریریاس اور فارورڈ اینڈرک کو دکھائے گئے ریڈ کارڈز نے کلب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔فران گارسیا کو دو پیلے کارڈ ملنے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کیا گیا تھا، جس پر ڈسپلنری کمیٹی نے ایک میچ کی پابندی عائد کی ہے۔ اب وہ اس ہفتے دیپورٹیوو الاویس کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
اس کے برعکس، الوارو کاریریاس کو دو میچوں کی معطلی کا سامنا ہے۔ انہیں ریفری کو باہر کیے جانے کے بعد ایریس مالیسی مو (تم بہت برے ہو) کہنے پر سزا دی گئی ہے۔فارورڈ اینڈرک، جو میدان میں موجود ہی نہیں تھے، کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ بنچ سے اٹھ کر ٹیکنیکل ایریا سے باہر آگئے، چوتھے آفیشل پر چیخنے چلانے اور انہیں روکنے کے لیے اسٹاف کو مداخلت کرنا پڑی۔ ان حرکتوں پر انہیں بھی دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ٹخنے کی سرجری کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ڈینی کاروایل کو میچ کے بعد ڈریسنگ روم ٹنل میں ریفری کی توہین کرنے پر دو میچوں کی اضافی سزا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ابوظہبی میں رونالڈو کا جلوہ، النصر نے الوحدہ کو شکست دی
بابر اعظم کے لیے سڈنی سکسرزنے اسپیشل جرسی نمبر ۰۵۶؍ متعارف کروایا
آسٹریلیا کی ٹی۲۰؍ لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دی۔ جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے بابراعظم بگ بیش لیگ کے ۱۵؍ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں سڈنی سکسرز نے ٹیم میں آسٹریلوی بولر مشیل اسٹارک کو بھی شامل کیا ہے اب چونکہ مشیل اسٹارک کی جرسی کا نمبر بھی ۵۶؍ ہے اس لیے فرنچائز نے بابر اعظم کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر ۰۵۶؍ متعارف کروا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیگو نے ہوائی اڈوں پر کافی وقت تک پھنسے رہے مسافروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا
اب بابر اعظم بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے منفرد نمبر ۰۵۶؍والی جرسی پہنیں گے۔ فرنچائزی نے اس خبر کا اعلان کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بابر اعظم کو منفرد نمبر والی جرسی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔