Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرو جوریل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان نے ۵۰۳؍رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

Updated: August 24, 2026, 9:08 PM IST | Colombo

دھرو جوریل (ناٹ آؤٹ ۱۱۵؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ۹؍ وکٹ پر ۵۰۳؍ رنز کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ سری لنکا نے اس کے جواب میں کھیل ختم ہونے تک اپنے ۲؍ وکٹ صرف ۸؍ رنز پر گنوا دیے۔

Dhruv.Photo:X
دھرو۔ تصویر:ایکس

دھرو جوریل (ناٹ آؤٹ ۱۱۵؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ۹؍ وکٹ پر ۵۰۳؍ رنز کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ سری لنکا نے اس کے جواب میں کھیل ختم ہونے تک اپنے ۲؍ وکٹ صرف ۸؍ رنز پر گنوا دیے۔ پرسدھ کرشنا اور مانَو سُتھار نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ سری لنکا ابھی ہندوستان کے اسکور سے ۴۹۵؍ رنز پیچھے ہے۔ اس میچ کے پہلے  ۲؍دن پوری طرح ہندوستان کے نام رہے ہیں۔ بارش نے ضرور دوسرے دن کافی وقت ضائع کیا۔ اگلے۳؍ دن بھی بارش کے اثر انداز ہونے کی پوری امید ہے۔ ایسے میں ہندوستانی گیند باز سری لنکا کی پہلی اننگز جلد از جلد سمیٹنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن کی ’’دِریشیم ۳‘‘ کا نیا نام’’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘

ہندوستان نے چائے کے وقفے تک سری لنکا کے خلاف ۸؍وکٹ پر ۴۷۵؍ رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔ بارش آنے کے باعث دوسرا سیشن جلد ختم ہوگیا، دھرو جوریل ۹۵؍ رنز پر کھیل رہے تھے۔ کھانے کے وقفے کے وقت ۵۹؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے جورل نے اننگز کو سنبھالے رکھا اور اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری سے صرف ۵؍ رنز دور تھے کہ۲ء۱۳۱؍ اوور میں بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ تاہم چائے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ جوریل نے ۱۷۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۱۵؍ رنز کی اپنی اننگز میں۹؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ ان کے ساتھ پرسدھ کرشنا  ۴؍رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیسے ہی پرسدھ نے چوکا لگا کر ہندوستان کے ۵۰۰؍رنز مکمل کیے، کپتان شبھ من گل نے فوراً دونوں کو واپس آنے کا اشارہ کردیا۔

 


کھانے کے وقفے کے بعد ہندوستان کی ساتویں وکٹ رشبھ پنت کی صورت میں گری۔ پنت نے ۸۹؍گیندوں میں ۶؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ۶۳؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد جوریل کا ساتھ دینے آئے مانَو سُتھار نے ۵۱؍ گیندوں میں صبر کے ساتھ ۱۸؍ رنز بنائے، لیکن اس کے بعد پربھات جے سوریا کی گیند پر وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھئے:شری رام اور انیرودھ نے کینکن کنٹری اوپن کا ڈبلز خطاب جیت لیا

اس سے پہلے پنت اور جوریل نے ساتویں وکٹ کے لیے ۱۵۲؍ گیندوں میں ۱۱۲؍ رنز کی اہم شراکت داری کی تھی، جس نے سارانش جین کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کو مشکل صورت حال سے نکالا اور ٹیم کا اسکور۴۰۰؍رن  کے پار پہنچایا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے پنت نے ۸۱؍گیندوں میں اپنی ۲۱؍ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی، جبکہ جوریل نے ۹۷؍ گیندوں میں اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔ کھانے کے وقفے کے وقت ۱۱۲؍ اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ۶/۴۱۹؍رن تھا؛ پنت ۶۳؍ اور جوریل ۵۹؍ رنز پر کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد بارش کے باعث کھیل روکے جانے سے پہلے مہمان ٹیم نے مزید ۵۶؍ رنز جوڑے۔ جب بارش کے باعث کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانا پڑا، اس وقت جورل ۹۵؍  رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور محمد سراج نے ابھی تک کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتا فرنانڈو نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ پربھات جے سوریا اور کیشرا نووانتا نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ لہیرو کمارا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK