فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز میں اب صرف چند ہفتے باقی ہیں، لیکن دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی انجری نے مداحوں اور ٹیم انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 9:03 PM IST | Buenos Aires
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز میں اب صرف چند ہفتے باقی ہیں، لیکن دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی انجری نے مداحوں اور ٹیم انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز میں اب صرف چند ہفتے باقی ہیں، لیکن دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی انجری نے مداحوں اور ٹیم انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ انٹر میامی نے پیرکو تصدیق کی ہے کہ طبی معائنے کے بعد میسی کی بائیں ہیمسٹرنگ میں مسل فیٹیگ (پٹھوں کی تھکن اور بوجھ) کی تشخیص ہوئی ہے۔
اتوار کے روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کے دوران، جس میں میامی نے ۴۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ ۳۸؍ سالہ میسی نے میچ کے۷۳؍ ویں منٹ میں اپنی بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے کو پکڑ لیا اور خود ہی میدان سے باہر جانے کی درخواست کی۔ اگرچہ وہ نارمل انداز میں چل کر ڈریسنگ روم گئے، لیکن میڈیکل ٹیسٹ نے پٹھوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ کی تصدیق کی ہے۔
انٹر میامی کے بیان کے مطابق میسی کی میدان میں واپسی کا کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا اور یہ ان کی روزانہ کی بہتری پر منحصر ہوگا۔ورلڈکپ ۱۱؍ جون سے امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں شروع ہو رہا ہے۔ارجنٹائنا کا پہلا میچ۱۶؍ جون کو کنساس سٹی میں الجزائر کے خلاف۔ ارجنٹائن کو ورلڈ کپ سے قبل ۶؍ جون کو ہونڈوراس اور ۹؍ جون کو آئس لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔
آٹھ بار کے بیلن ڈی اور فاتح لیونل میسی سے توقع ہے کہ وہ اس بار اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ ۲۰۲۲ء میں قطر میں ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنانے والے میسی کی فٹنیس ارجنٹائن کی ٹائٹل کے دفاع کی مہم کے لیے انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:علی فضل نے کہا :’’مرزاپور: دی فلم‘‘ گڈو پنڈت کو نئی سطح پر لے جاتی ہے
گھانا کو بڑا جھٹکا: محمد قدوس انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
گھانا کے اسٹار فارورڈ اور انگلش کلب ٹوٹنہم کے کھلاڑی محمد قدوس انجری کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر ہو گئے ہیں۔ کوچ کارلوس کیروش نے منگل کو گھانا کے ۲۸؍ رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں قدوس کا نام شامل نہیں ہے۔قدوس کو رواں سال جنوری میں کواڈ انجری (ران کے پٹھوں کی تکلیف) ہوئی تھی۔ توقع تھی کہ وہ مارچ تک میدان میں واپس آ جائیں گے، لیکن ان کی صحت یابی کے عمل میں پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے ایکشن سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کو پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا: میتھیو شارٹ
ویسٹ ہیم سے ٹوٹنہم منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اس سیزن میں ۱۹؍ پریمیئر لیگ میچز کھیلے اور۲؍ گول اسکور کیے۔تجربہ کار کوچ کارلوس کیروش اب قدوس کی غیر موجودگی میں درج ذیل کھلاڑیوں پر بھروسہ کریں گے۔اینٹائن سیمینیو: (مانچسٹر سٹی)،انیاکی ولیمز: (ایتھلیٹک کلب)سابق چیلسی ڈیفنڈر عبدالرحمان بابا کی ۲۰۲۳ء کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد قدوس نے اب تک گھانا کی طرف سے ۴۶؍ بین الاقوامی میچوں میں۱۳؍ گول اسکور کر رکھے ہیں، ان کی کمی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔