Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی آر کانگو نے پرتگال کو ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ حاصل کیا

Updated: June 18, 2026, 3:24 PM IST | New York

ڈی آر کانگو نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کی دیر رات فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ `کے مقابلے میں مضبوط دعویدار پرتگال کو ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ چھین لیا۔

Portugal Match.Photo:X
پرتگال کا میچ۔ تصویر:ایکس

ڈی آر کانگو نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کی دیر رات  فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ `کے مقابلے میں مضبوط دعویدار پرتگال کو ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ چھین لیا۔


رابرٹو مارٹنیز کی کوچنگ میں پرتگال کی ٹیم بڑی امیدوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اتری تھی، جس میں کرسٹیانو رونالڈو، برونو فرنانڈیس اور برنارڈو سلوا جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی شامل ہیں۔ لیکن میچ پر غلبہ حاصل کرنے کے باوجود وہ ڈی آر کانگو کے دفاع کو عبور نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھئے:گروک اے آئی کا استعمال ایران پر حملوں میں کیا گیا


دوسری طرف، ڈی آر کانگو ۱۹۷۴ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا تھا اور اس نے پہلے ہاف کے اختتام سے عین قبل اپنا پہلا گول کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ڈی آر کانگو نے اپنے مضبوط دفاع پر بھروسہ کرتے ہوئے پرتگال کو برابر روکے رکھا۔ پرتگال نے پہلا گول کیا۔ جواؤ نیوس کے بروقت لگائے جانے والے ہیڈر سے پرتگال نے برتری حاصل کی۔ 
نیٹونے بائیں جانب سے شاندار پاس دیا اور باکس کے اندر نیوس کو خالی جگہ ملی، انہوں نے بہت سمجھداری سے گول کیا اور گیند کو گول کیپر کی پہنچ سے دور رکھا۔ کانگو نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں برابری کا گول داغا۔ یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ گول تھا۔ پرتگال حیران رہ گیا۔ یون ویسا نے ہیڈر سے گول کیا اور اسٹینڈز میں موجود شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت کی ’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ بری طرح ناکام، مسلسل ۱۳؍ ویں فلاپ فلم بنی


دوسرے ہاف میں پرتگال نے کافی کوشش کی لیکن اسے فاتح گول نہ مل سکا۔ رونالڈو واضح مواقع نہ بنا سکے اور جو ایک دو مواقع ملے اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ رونالڈو خود بھی مایوسی میں اپنا سر ہلاتے نظر آئے۔ آخری سیٹی بجنے پر ڈی آر کانگو کے حامی خوشی سے جھوم اٹھے۔ ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جس کی کسی کو امید نہیں تھی۔ پرتگال کو ڈرا پر روک کر ڈی آر کانگو نے ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK