قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبروَن ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ سال کے آخری ٹورنامنٹ میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔
EPAPER
Updated: November 09, 2025, 9:16 PM IST | Riyadh
قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبروَن ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ سال کے آخری ٹورنامنٹ میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔
قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبروَن ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ سال کے آخری ٹورنامنٹ میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ یہ ۲۰۲۲ء کی ومبلڈن چیمپئن ریباکینا کے کریئر کا دوسرا بڑا ٹائٹل ہے۔ ہفتے کی شب کھیلے گئے سنگلز فائنل میں ریباکینا نے بیلاروس کی سبالینکا کو سخت مقابلے میں۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر چیمپئن بنیں۔ یہ قزاخستان کی عالمی نمبر۶؍کھلاڑی ریباکینا کی سیزن کے اختتام پر لگاتار۱۱؍ویں فتح ہے۔ریبا کینا نے میچ کے بعد کہا کہ ’’ یہ ایک ناقابل یقین ہفتہ رہا ہے۔ سچ میں، مجھے اس طرح کے نتیجے کی توقع نہیں تھی۔ یہاں تک پہنچنا ناقابل یقین ہے۔ آج کا میچ بہت مشکل تھا۔
من البداية إلى النهاية… تجربة لا تُنسى 💫
— WTA FINALS RIYADH (@WTAFinalsRiyadh) November 8, 2025
From start to finish...unforgettable 💫#نهائيات_WTA_الرياض | #WTAFinalsRiyadh pic.twitter.com/9bswiKIraC
نوواک جوکووچ انجری کے باعث اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار
سابق عالمی نمبروَ ن نوواک جوکووچ ایتھنز میں فائنل میں شرکت کے چند گھنٹے بعد ہی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار ہو گئے۔ جوکووچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر شیئر کی اور سیزن کے سب سے باوقار ٹورنامنٹ میں سے ایک سے محروم ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انھوں نے لکھا کہ میں تیورین میں مقابلہ کرنے اور اپنا بہترین پیش کرنے کے لیے بے تاب تھا لیکن ایتھنز میں آج کے فائنل کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ مجھے اپنی انجری کے باعث دستبردار ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ مجھے ان شائقین سے واقعی افسوس ہے جو مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں - آپ کی حمایت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ میں تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ٹورنامنٹ کی خواہش کرتا ہوں اور میں جلد ہی آپ سب کے ساتھ کورٹ پر واپسی کا منتظر ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ اے نےانڈیا اے کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی
شریمنت جھا نے ہنگری پیرا آرم ریسلنگ ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا
ہندوستان کے شریمنت جھا نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے ہنگری کے ریپسلک میں منعقدہ ہنگری پیرا آرم ریسلنگ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ۹۰؍کلوگرام کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔اس مقابلے میں شریمنت جھا نے ہنگری کے جانوس ناگی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔شریمنت جھا نے اس کامیابی کو مدر انڈیا کے بہادر شہید سپاہیوں کے نام وقف کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میری ہر جیت ملک کے ان بہادر سپاہیوں کی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ میں یہ چاندی کا تمغہ ان تمام شہداء کے نام کرتا ہوں۔ہنگری پیرا آرم ریسلنگ ورلڈ کپ۲۰۲۵ء ریپسلک، ہنگری میں۷؍ سے ۹؍نومبر ۲۰۲۵ء تک منعقد ہوا۔