افریقہ اے نے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے چوتھے دن انڈیا اے کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ اے نے دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی۔ مارکس ایکرمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور دھرو جوریل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
EPAPER
Updated: November 09, 2025, 8:14 PM IST | Bengaluru
افریقہ اے نے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے چوتھے دن انڈیا اے کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ اے نے دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی۔ مارکس ایکرمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور دھرو جوریل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جارڈن ہرمن (۹۱)، لیسگو سینوکوان (۷۷)، زبیر حمزہ (۷۷)، ٹیمبا باؤما (۵۹) اور کونور ایسٹرہاؤزن (ناٹ آؤٹ ۵۲؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ اے نے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے چوتھے دن انڈیا اے کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ اے نے دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی۔ مارکس ایکرمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور دھرو جوریل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
۴۱۷؍رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے ۲۵؍ رنز پر کھیل دوبارہ شروع کیا۔ جنوبی افریقہ کا پہلا وکٹ ۴۳؍ویں اوور میں جارڈن ہرمن کی صورت میں گرا۔ جارڈن ہرمن نے ۱۲۳؍ گیندوں پر۱۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۹۱؍ رنز بنائے۔ پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اگلے بیٹنگ کے لیے آنے والے زبیر حمزہ نے لیسیگو سینوک ونے کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا اور تیزی سے رنز بنائے۔ ہرش دوبے نے۵۳؍ ویں اوور میں لیسگو سینوک ونے ایل بی ڈبلیو میں پھنسایا۔ لیسیگو سینوکوان نے ۱۷۴؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکے لگا کر۷۷؍ رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے اپنا تیسرا وکٹ زبیر حمزہ (۷۷) کی صورت میں گنوایا۔ انہیں پرسدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔ کپتان مارکس ایکرمین (۲۴) کو محمد سراج نے آؤٹ کیا۔ آکاش دیپ نے ۹۰؍ ویں اوور میں ٹیمبا باؤما کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی پانچویں وکٹ حاصل کیا۔ ٹیمباباؤما نے۱۰۱؍ گیندوں پر سات چوکے لگا کر۵۹؍ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے ۹۸؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں پر ۴۱۷؍رنز بنا کر میچ ۵؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ انڈیا اے کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے دو وکٹیں حاصل کئے۔ محمد سراج، آکاشدیپ اور ہرش دوبے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل انڈیا اے نے پہلی اننگز میں ۲۵۵؍ رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ اے اپنی پہلی اننگز میں ۲۲۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر ۳۸۲؍رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے۴۱۷؍ رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز جیت لی
خواتین کرکٹ ٹیم کی فزیو تھراپسٹ آکانشا کو۱۰؍ لاکھ روپے کا انعام
چھتیس گڑھ میری جائے پیدائش اور میدان عمل ہے۔ یہاں کی مٹی، لوگ، تعلیم اور ثقافت نے مجھے یہ مقام حاصل کرنے کی طاقت دی ہے۔یہ بات ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فزیو تھراپسٹ اور چھتیس گڑھ کی بیٹی اکانشا ستیہ ونشی نے کہی، جنہوں نے اتوار کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کی بیٹی اکانشا ستیہ ونشی نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور فزیو تھراپسٹ اور اسپورٹس سائنس ایکسپرٹ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ جیت کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور ذہنی طاقت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے اعتراف میں، وزیر اعلی سائی نے آکانشا کو ۱۰؍ لاکھ روپے کے اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔