• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک ۷۰۰؍ارب ڈالر کے مالک بن گئے، ٹیسلا کا تنخواہی معاہدہ بحال

Updated: December 21, 2025, 4:01 PM IST | New York

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور فوربز کے ارب پتی افراد کے انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت ۷۴۹؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور فوربز کے ارب پتی افراد کے انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت ۷۴۹؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب ڈیلاویئر سپریم کورٹ نے ٹیسلا کے وہ اسٹاک آپشنز بحال کر دیئے جن کی مالیت۱۳۹؍ ارب ڈالر ہے اور جنہیں گزشتہ سال کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ ایلون مسک کا ۲۰۱۸ءکا تنخواہی پیکج، جس کی مالیت ایک وقت میں ۵۶؍ ارب ڈالر تھی، ڈیلاویئر سپریم کورٹ نے جمعہ کو بحال کر دیا۔ اس سے دو سال قبل ایک نچلی عدالت نے اس معاوضے کے معاہدے کو ’’ناقابلِ فہم‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ۲۰۲۴ء کا وہ فیصلہ، جس میں اس پیکج کو منسوخ کیا گیا تھا، نامناسب اور مسک کے ساتھ ناانصافی پر مبنی تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیکیج کیس: مسک کی فتح،۱۲؍ لاکھ کروڑ تنخواہ ملے گی

اسی ہفتے کے آغاز میں، ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے جن کی دولت۶۰۰؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کی وجہ یہ رپورٹس تھیں کہ ان کی ایرو اسپیس اسٹارٹ اپ کمپنی اسپیس ایکس ممکنہ طور پر پبلک ہونے جا رہی ہے۔ نومبر میں، ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے علاحدہ طور پر ایلون مسک کیلئے ایک کھرب ڈالر کے تنخواہی منصوبے کی منظوری دی جو کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ پیکج ہے۔ سرمایہ کاروں نے اس کے ذریعے مسک کے اس وژن کی حمایت کی کہ وہ الیکٹرک وہیکل بنانے والی کمپنی کو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی طاقتور کمپنی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فوربز کے ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق، ایلون مسک کی دولت اب گوگل کے شریک بانی لیری پیج، جو دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، سے تقریباً۵۰۰؍ ارب ڈالر زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK