Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایما راڈوکانو وائرس کے بعد کی علامات کے باعث روم اوپن سے دستبردار

Updated: May 06, 2026, 8:04 PM IST | London

برطانیہ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو اطالوی اوپن (اٹالین اوپن) سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے وائرس کے بعد کی کمزوری اور بیماری کے باعث ڈبلیو ٹی اے ٹور سے باہر ہیں۔

Emma Raducano.Photo:INN
ایماراڈوکانو۔ تصویر:آئی این این

برطانیہ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو اطالوی اوپن (اٹالین اوپن) سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے وائرس کے بعد کی کمزوری اور بیماری کے باعث ڈبلیو ٹی اے ٹور سے باہر ہیں۔
ایما راڈوکانو ہفتے کے روز سے روم میں پریکٹس کر رہی تھیں اور باقاعدہ دستبرداری کے اعلان سے محض ۳۰؍ منٹ قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ڈبلیو ٹی اے کے قوانین کے مطابق، کھلاڑیوں کے لیے ایونٹ سے دستبرداری کی صورت میں بھی میڈیا کے فرائض پورے کرنا لازمی ہیں، بصورتِ دیگر انہیں جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن شو سے چنئی کی دہلی پر سپر جیت


اپنی دستبرداری کے باضابطہ اعلان سے قبل بی بی سی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے ۲۳؍ سالہ راڈوکانو نے کہا’’میں اس وقت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں درست سمت جا رہی ہوں۔ گزشتہ تین ہفتوں میں، میں نے کافی محنت کی ہے لیکن میری واپسی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے میں نے تقریباً چھ ہفتے کچھ نہیں کیا، جس کا جسمانی طور پر کافی اثر پڑتا ہے۔ میں اب بہتر محسوس کر رہی ہوں لیکن ابھی ۱۰۰؍ فیصد فٹ نہیں ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’راجہ شیواجی‘‘ میں اداکاروں نے مفت کام کیا: رتیش دیشمکھ

ایما راڈوکانو نے آخری بار ۸؍ مارچ کو انڈین ویلز میں میچ کھیلا تھا، جس کے بعد وہ میامی اوپن، لنز اور میڈرڈ کے مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ ۲۰۲۱ء کی یو ایس اوپن چمپئن  اس وقت عالمی درجہ بندی میں ۳۰؍ ویں نمبر پر ہیں، لیکن روم میں پوائنٹس کا دفاع نہ کرنے کی وجہ سے ان کی رینکنگ میں مزید گراوٹ کا خدشہ ہے، جس کے باعث وہ فرینچ اوپن میں غیر سیڈیڈ  کھلاڑی کے طور پر شرکت کریں گی۔ اب ان کے پاس فرنچ اوپن سے قبل اسٹراسبرگ یا رباط میں کھیلنے کا آخری موقع ہے، ورنہ وہ براہِ راست گراس کورٹ سیزن میں ہی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK