Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب اور گجرات کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید

Updated: May 03, 2026, 3:20 PM IST | Ahmedabad

گزشتہ میچ میں پنجاب کنگز کی جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا اور اب وہ اتوار کو یہاں ہونے والے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی جبکہ گجرات کی ٹیم مسلسل تیسری جیت حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Gujarat Titans players will try to achieve their third consecutive victory. Photo: INN
گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی لگاتار تیسری کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ میچ میں پنجاب کنگز کی جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا اور اب وہ اتوار کو یہاں ہونے والے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی جبکہ گجرات کی ٹیم مسلسل تیسری جیت حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔راجستھان رائلز نے اس ہفتے کے شروع میں پنجاب کنگز کی ناقابلِ شکست مہم روک دی تھی۔ اگرچہ پنجاب کنگز کی ٹیم ۸؍ میچوں میں ۱۳؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے، لیکن رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز اس سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔مسلسل ۶؍ فتوحات حاصل کر کے ابتدائی برتری حاصل کرنے والی پنجاب کنگز کیلئے بولنگ کا شعبہ کچھ تشویش کا باعث ہے۔ پنجاب کے بلے بازوں کے برعکس ان کے گیند باز اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔ بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اب تک گیند بازوں کی خامیاں کھل کر سامنے نہیں آئی تھیں لیکن اب ٹورنامنٹ ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے اور ایسی صورتحال میں کوئی بھی کمزوری ٹیم پر بھاری پڑ سکتی ہے۔گیند بازوں کی ناکامی کی وجہ سے پنجاب کے بلے بازوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ انہیں یا تو بڑے ہدف حاصل کرنے پڑ رہے ہیں یا پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہت بڑا اسکور بنانا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں پنجاب کو اب زیادہ واضح حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔  بلے بازی اب بھی پنجاب کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اوپنرز پرینش آریہ اور پربھ سمرن سنگھ نے  اچھی شروعات فراہم کی ہے وہیں کوپر کونولی نے بھی رن بنائے ہیں۔ کپتان شریاس ایر کی قیادت میں مڈل آرڈر مضبوط اسکور بنانے یا ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی ویمنز ٹی۔۲۰؍ لیگ:حمیرہ قاضی، صائمہ ٹھاکور اور سائلی ’آئیکون پلیئر‘ قرار

دوسری طرف گجرات ٹائٹنز کی ٹیم مسلسل ۲؍ میچ جیت کر اس مقابلے میں اتر رہی ہے حالانکہ ان کا سفر اب تک اتار چڑھاؤ والا رہا ہے۔ چنئی سپر کنگز اور پھر آر سی بی کے خلاف لگاتار جیت کے بعد ٹائٹنز ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔گجرات کی بلے بازی ان کے ٹاپ تھری بلے بازوں سائی سدرشن، کپتان شبھ من گل اور جوس بٹلر کے گرد گھومتی رہی ہے۔ ان تینوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار ٹیم کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ واشنگٹن سندر نے مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن شاہ رخ خان اور راہل تیوتیا جیسے فنشرز ابھی تک کوئی خاص اثر نہیں چھوڑ سکے۔ٹیم کو توازن فراہم کرنے کیلئے جیسن ہولڈر کو بھی مڈل آرڈر میں شامل کیا گیا ہے اور انہوں نے بنگلور کیخلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پچھلے میچ میں گجرات کے لئے ایک اور حوصلہ افزا پہلو ان کی  گیندبازی رہی۔ بولنگ اٹیک زیادہ نظم و ضبط کا حامل نظر آیا۔ لینتھ پر بہتر کنٹرول اور اہم لمحات میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے انہوں نے آر سی بی کو ۱۵۵؍ رنوں پر آؤٹ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK