لندن میں کھیلے جانے والے ایف اے کپ کے اہم میچ میں پریمیئر لیگ کی ٹیم برینٹ فورڈ نے نیشنل لیگ نارتھ کی ٹیم میکلسفیلڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ (ففتھ راؤنڈ) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2026, 10:16 PM IST | London
لندن میں کھیلے جانے والے ایف اے کپ کے اہم میچ میں پریمیئر لیگ کی ٹیم برینٹ فورڈ نے نیشنل لیگ نارتھ کی ٹیم میکلسفیلڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ (ففتھ راؤنڈ) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لندن میں کھیلے جانے والے ایف اے کپ کے اہم میچ میں پریمیئر لیگ کی ٹیم برینٹ فورڈ نے نیشنل لیگ نارتھ کی ٹیم میکلسفیلڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ (ففتھ راؤنڈ) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
چوتھے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن کرسٹل پیلس کو شکست دینے والی میکلسفیلڈ کی ٹیم نے اس میچ میں بھی۷۰؍ منٹ تک برینٹ فورڈ جیسی مضبوط ٹیم کو گول کرنے سے روکے رکھا اور شاندار کھیل پیش کیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ۷۰؍ ویں منٹ میں سامنے آیا۔ برینٹ فورڈ کے کھلاڑی ثام ہیتھ کوٹ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو۰۔۱؍گول کی برتری دلائی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ آخری لمحات میں تھکن کے باوجود میکلسفیلڈ نے مقابلہ جاری رکھا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔
What a moment for Luka Bentt ❤️ pic.twitter.com/GOybm6I3VE
— Brentford FC (@BrentfordFC) February 17, 2026
میچ کے بعد برینٹ فورڈ کے ہیڈ کوچ کیتھ اینڈریوز نے اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ وہ خود میکلسفیلڈ کے ڈریسنگ روم گئے اور کھلاڑیوں کی ہمت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں میکلسفیلڈ جیسی چھوٹی ٹیموں کی بڑی کہانیاں پسند ہیں اور انہوں نے واقعی متاثر کن فٹ بال کھیلا۔
یہ بھی پڑھئےرِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا
ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل: آرسنل کی بادشاہت برقرار، لیورپول چھٹے نمبر پر پہنچ گئی
انگلش پریمیئر لیگ کے ۲۶؍ ویں سیزن میں آرسنل نے شاندار کھیل کی بدولت دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے اور ۵۷؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تمام ۲۰؍ ٹیموں نے اب تک اپنے۲۶۔۲۶؍ میچز مکمل کر لیے ہیں۔ آرسنل۱۷؍ فتوحات کے ساتھ خطاب کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ لیورپول کی ٹیم مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد اب چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے، جو کہ ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سلیم خان لیلاوتی اسپتال داخل، سلمان خان شوٹنگ چھوڑ کر والد سے ملنے پہنچے
آسٹن ولا ۵۰؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ٹاپ تھری میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم ۲۶؍ میچوں میں سے اب تک صرف ایک ہی فتح حاصل کر سکی ہے۔یہ انگلش فٹ بال کا مجموعی طور پر۱۲۷؍ واں ایڈیشن ہے، جس میں ۲۰؍نامور کلب حصہ لے رہے ہیں۔ سیزن کے بقیہ میچز میں خطاب کے لیے آرسنل اور مانچسٹر سٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔