Inquilab Logo Happiest Places to Work

فاطمہ ثناء کو دی ہنڈرڈ کھیلنے کی اجازت، سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍سیریز سے باہر

Updated: July 07, 2026, 8:04 PM IST | Karachi

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو انگلینڈ میں منعقد ہونے والے خواتین کے ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

Fatima Sana.Photo:X
فاطمہ ثنا۔ تصویر:ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو انگلینڈ میں منعقد ہونے والے خواتین کے ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت وہ سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گی، تاہم ایک روزہ سیریز میں ٹیم کا حصہ رہیں گی۔
فاطمہ ثناء گزشتہ ماہ دی ہنڈرڈ کی کسی ٹیم کی جانب سے منتخب ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بنی تھیں، جب برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ کے ذریعے آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کی جگہ انہیں کم از کم ۱۵؍ ہزار پاؤنڈ کے معاوضے پر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بریج مین آف انڈیا‘‘ گریش بھردواج کا ۷۶؍ برس کی عمر میں انتقال


پی سی بی نے فاطمہ ثناء کو سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز سے دستبردار ہونے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر سکیں۔ تاہم وہ ۲۱؍ جولائی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گی، کیونکہ وہ اس دوران سری لنکا کے خلاف خواتین کی چیمپئن شپ کی ایک روزہ سیریز کھیلیں گی۔۲۸؍ جولائی کو ایک روزہ سیریز کے اختتام کے بعد فاطمہ ثناء ہمبنٹوٹا سے براہِ راست انگلینڈ روانہ ہوں گی، جہاں وہ دی ہنڈرڈ کے باقی میچوں میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کریں گی۔ وائلڈ کارڈ ڈرافٹ سے ایک روز قبل فاطمہ ثناء نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۵؍ رنز بنائے اور ۱۶؍ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
۲۴؍ سالہ فاطمہ ثناء پاکستان کی مایوس کن ورلڈ کپ مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی واحد کھلاڑی ثابت ہوئیں۔ پاکستان نے گروپ مرحلے میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتا اور چھ ٹیموں کے گروپ میں پانچویں نمبر پر رہا۔ فاطمہ نے ٹورنامنٹ میں تیز گیندبازوں میں سب سے زیادہ ۱۱؍وکٹ اپنے نام کئے  اور ان کا اکنامی  ریٹ ۹۵ء۶؍ رہا۔ مجموعی طور پر وہ ۱۱؍ وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینو کے ہمراہ دوسری کامیاب ترین گیندباز رہیں، جبکہ ہندوستان کی این شری چارانی۱۴؍ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :آسٹریلوی کھلاڑی ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کر لیا

ستمبر ۲۰۲۲ء میں باربڈوس رائلز (ویمنز سی پی ایل) اور دسمبر ۲۰۲۳ء میں کینٹربری (ویمنز سپر اسمیش) کے بعد یہ فاطمہ ثنا کا تیسرا غیر ملکی ڈومیسٹک ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ ہوگا۔ پی سی بی کے ایک اہلکار نے کرک انفو کو بتایا کہ انہیں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر رہنے کی اجازت اس لیے دی گئی ہے تاکہ وہ `دی ہنڈرڈ  کے سخت اور مسابقتی ماحول میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK