Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاریخی واپسی: عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ترکی کی ۲۶؍ رکنی ٹیم کا اعلان

Updated: June 02, 2026, 6:04 PM IST | Istanbul

ترکی نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی حتمی ۲۶؍ رکنی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکواڈ ۱۱؍جون سے ۱۹؍ جولائی تک امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔

Turkish Team.Photo:X
ترکی کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

ترکی نے منگل کے روز فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی حتمی ۲۶؍ رکنی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکواڈ ۱۱؍جون سے ۱۹؍ جولائی تک امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔


ہیڈ کوچ وینچینزو مونٹیلا نے یورپ کے بڑے کلبوں میں کھیلنے والے اسٹارس اور ترکی کے مقامی ہوم کلبوں کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ملا کر ایک متوازن ٹیم تشکیل دی ہے۔ ترکی ۲۰۰۲ء کے بعد پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
گول کیپر محمد شینگیزیر، ارال شمشر اور دیمیر ایگے تکناز حتمی ۲۶؍ رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم، وہ فیفا کے قوانین کے تحت متبادل کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ امریکہ کا سفر کریں گے، تاکہ کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں انہیں پہلے میچ سے قبل اسکواڈ میں شامل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز پر پہلی ٹی۲۰؍ فتح: اورلا پرینڈرگاسٹ کی آل راؤنڈکارکردگی


ترک اسکواڈ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ  بجے فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا (امریکہ) میں قائم اپنے تربیتی کیمپ کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل، ترکی ۷؍ جون کو انٹر میامی اسٹیڈیم میں وینزویلا کے خلاف اپنا آخری دوستانہ میچ کھیلے گا۔ترکی کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں آسٹریلیا، پیراگوئے اور میزبان ملک امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ اسٹیج میں ترکیہ کے میچوں کا شیڈول کچھ یوں ہے۔۱۴؍ جون: آسٹریلیا بمقابلہ ترکی (وینکوور)،۲۰؍ جون: ترکی بمقابلہ پیراگوئے (سان فرانسسکو بے ایریا)،۲۶؍جون: ترکی بمقابلہ امریکہ (لاس اینجلس)

یہ بھی پڑھئے:گیت ’’مسکارا‘‘ میں شروَری واگھ کا الگ انداز


ترکی کا ۲۶؍ رکنی حتمی اسکواڈ: گول کیپرز: التائے بایندیر (مانچسٹر یونائیٹڈ)، میرت گونوک (فینرباہچے)، اوغورجان چاکر (گالاتاسرائے)۔ ڈیفنڈرز: عبدالکریم بارداکچی، ایرین المالی، چاغلار سوئنجو، میرت مولدور، فردی کادی اوغلو، مریح دیمیرال، اوزان کاباک، صامت اکایدین، زکی چیلک۔مڈ فیلڈرز: ہاکان چالہانوغلو، اسماعیل یوکسیک، کان ایہان، اورکون کوکچو، صالح اوزجان۔ فارورڈز اور اٹیکرز: اردا گولر، کینان یلدز، کیریم اکتورکوغلو، باریش الپر یلماز، یونس اکگون، جان اوزون، دنائز گل، عرفان جان کاہوچی، اوغوز ایدن۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK