فیفا کلب ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کے فٹبال کلب نے انگلینڈ کے کلب کو مات دی
EPAPER
Updated: July 01, 2025, 8:49 PM IST | Orlendo
فیفا کلب ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کے فٹبال کلب نے انگلینڈ کے کلب کو مات دی
فٹبال کی دنیا کو چونکا دینے والے حیران کن اپ سیٹ میں، سعودی جائنٹس الہلال فٹبال کلب نے فیفا کلب ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کے راؤنڈ آف۱۶؍ کے ڈرامائی انداز میں ۷؍ گول کے سنسنی خیز میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو۳۔۴؍ سے شکست دی۔
برازیل کے اسٹرائیکر مارکوس لیونارڈو نےاضافی وقت میں میچ جتانے والے گول سمیت ۲؍ گول کرکے سرخیوں میں آگئے، جس سے الہلال نے۵؍جولائی کو برازیل کے فلومینینس ایف سی کے خلاف کوارٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی ہے۔
سٹی نے برنارڈو سلوا کے ذریعے ابتدائی گول کیا لیکن سعودی چمپئن نے وقفے کے بعد شاندار انداز میں گول کر دیا۔ مارکوس لیونارڈو نے دوسرے ہاف میں اسکور کو برابر کر دیا، اس کے فوراً بعد میلکم نے شاندار گول کیا۔ ہالینڈ نے دوبارہ سٹی کے لئے برابری کا گول کیا لیکن علی لجامی کی جانب سے پنالٹی اور گول لائن کلیئرنس نے الہلال کو میچ میں برقرار رکھا۔
اضافی وقت میں مزید دھماکے دار کھیل ہوا، جب کلیڈو کولیبالی نے روبن نیوس کے کارنرسے ہیڈر لگایا ، لیکن متبادل کھلاڑی فل فوڈن نے اسے۳۔۳؍ کر دیا۔ بالکل اسی طرح جیسے میچ پنالٹی کے لیے طےنظر آرہا تھا، ایڈرسن کی جانب سے ملنکوک-سیوک کو روکنے اور ایک مشہور جیت پر مہر ثبت کرنے کے بعد لیونارڈو نے ریباؤنڈ پر چھلانگ لگائی اور جیت حاصل کی۔