Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا کلب ورلڈ کپ :ہیری کین کی طوفانی کارکردگی نے بائرن میونخ کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا

Updated: July 01, 2025, 11:31 AM IST | Agency | Cincinnati

ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بائرن میونخ فٹبال کلب نے فلامینگو کو ۲۔۴؍ گول سے شکست دی۔ ہیری کین نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍ گول کئے۔

Bayern Munich football club player Harry Kane. Photo: INN
بائرن میونخ فٹبال کلب کے کھلاڑی ہیری کین۔ تصویر: آئی این این

ہیری کین کے ۲؍ گول  کی بدولت بائرن میونخ نے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں فلامینگو کو۲۔۴؍گول سے شکست دی۔ اس کے ساتھ وہ فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گیا ہے۔ ونسنٹ کومپنی کی ٹیم اب سیمی فائنل میں جگہ  بنانے کے لیے سنیچر کو پیرس سینٹ جرمین سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ اٹلانٹا کے مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 بائرن نے ۲؍ گول کی برتری حاصل کی، ایرک پلگر نے نادانستہ طور پر اپنے ہی جال میں ہیڈر مارا اور کین کی ڈرائیو پوسٹ سے باہر چلی گئی۔ گیرسن  کے  ایک طاقتور اسٹرائیک نے پہلے وقفہ تک ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا لیکن لیون گوریٹزکا نے وقفے پر باویرینز کو۱۔۳؍گول سے  آگے کر دیا۔مائیکل اولیس نے  ہینڈ بال  کیا اورحریف ٹیم کو اسپاٹ کک دی گئی۔ جارجینہو نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور گول کرکے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی۔  فلامینگو نے اسکور برابر کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کین نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ایک شاندار ٹیک اور شاندار فنش نے فتح کو یقینی بنایا۔
 بائرن کے منیجر ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ ’’پہلے ۲۰؍ منٹ میں ہم اچھا کھیل رہے تھے، لیکن کھیل کی رفتار بہت تیز تھی۔ میں سوچ رہا تھا، `کیا اس موسم گرما میں اس حریف کے خلاف یہ کارکردگی جاری رہے گی؟  سچ پوچھیں تو ہم میچ میں بڑھے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ شائقین کے لیے ایک اچھا میچ تھا ہم اگلے راؤنڈ میں جانے پر بہت خوش ہیں۔‘‘ ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ ان کی ٹیم سنیچر کو اٹلانٹا میں پی ایس جی کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے آرام کرنے کو ترجیح دے گی۔ ہم نے فلامینگو کے خلاف زبردستی کارکردگی کامظاہرہ کیا اس لئے آج کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ 

بائرن کے کوچ نے کیا کہا ؟
 ’’اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ابھی آرام کرنا  ہے۔ اپنی توانائی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہر ایک دن کا استعمال کریں۔ آپ  زیادہ کیا چاہتے ہیں؟ ٹاپ ٹیمیں سب سے بڑے اسٹیج پر ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہیں۔ ہم اس کیلئے  تیار ہوں گے۔
ونسنٹ کومپنی 

پی ایس جی کوارٹر فائنل میں داخل 
فیفا کلب ورلڈ کپ۲۰۲۵ء میں لیونل میسی اور ان کی ٹیم انٹر میامی کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔۲۹؍ جون کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )بمقابلہ انٹر میامی میچ میں پیرس کلب نے انہیں راؤنڈ آف۱۶؍ میں۰۔۴؍ سے شکست دی۔ یہ میچ صرف ہار اور جیت کا نہیں تھا، بلکہ میسی کی وجہ سے یہ میچ دیگر وجوہات کی بنا پر بھی سرخیوں میں رہا۔ اس میچ سے جہاں کچھ امیدیں تھیں، وہیں یہ ماضی اور حال کے درمیان تصادم کی کہانی بھی تھی، کیونکہ اس میں فٹبال کے دو دور آمنے سامنے کھڑے تھے - ایک طرف میسی  اور دوسری طرف ان کی پرانی ٹیم پی ایس جی تھی۔  اٹلانٹا کے مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ کے آغاز سے ہی واضح تھا کہ پی ایس جی اس میچ میں کوئی رحم نہیں دکھائے گی۔ میچ شروع ہونے کے صرف ۶؍ منٹ بعد پی ایس جی نے پہلا گول کیا اورپہلے ہاف میں ہی ۴؍ گول کر دئیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK