فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایران کی ٹیم ۲۰۲۶ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ’’یقینی طور پر‘‘ شرکت کرے گی۔
EPAPER
Updated: April 16, 2026, 9:52 PM IST | Zurich
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایران کی ٹیم ۲۰۲۶ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ’’یقینی طور پر‘‘ شرکت کرے گی۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایران کی ٹیم ۲۰۲۶ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ’’یقینی طور پر‘‘ شرکت کرے گی۔ براڈکاسٹر سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انفینٹینو نے کہاکہ ’’ایران کی ٹیم ضرور آ رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تب تک حالات پرامن ہو جائیں گے، جس سے یقیناً مدد ملے گی۔‘‘
جون میں امریکہ میں شیڈول ٹیم کے آئندہ میچوں کے حوالے سے انہوں نے مزید کہاکہ ’’ایران کو آنا ہی ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، انہوں نے کوالیفائی کیا ہے اور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے۔
انفینٹینو نے اس بات پر زور دیا کہ’’ کھیلوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ’’اگر کوئی اور پل بنانے اور انہیں برقرار رکھنے پر یقین نہیں رکھتا، تو ہم یہ کام کر رہے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ امریکہ، میکسیکو اور کینڈا کی مشترکہ میزبانی میں ۱۱؍ جون سے شروع ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی سینیٹ نے برنی سینڈرز کی اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے کی کوشش مسترد کی
پرانا یار، نیا باس: کوچ ہویوس میسی کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھیں گے
انٹر میامی کے نئے کوچ گیلرمو ہویوس نے واضح کر دیا ہے کہ لیونل میسی کے ساتھ ان کی دہائیوں پرانی دوستی میدان میں آڑے نہیں آئے گی۔ میامی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہویوس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تربیت کے دوران ارجنٹائنی سپر اسٹار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ یہ تبدیلی اس وقت آئی جب میامی کو پہلی بار ایم ایل ایس کپ جتانے والے کوچ جیویر میسکرانو نے محض چار ماہ بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کلب نے فوری طور پر اپنے اسپورٹنگ ڈائریکٹر، ۶۲؍ سالہ گیلرمو ہویوس کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کو بڑا جھٹکا: خلیل احمد آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر
ہویوس اور میسی کا رشتہ ۲۰؍ سال سے زائد پرانا ہے۔ ہویوس بارسلونا کی یوتھ ٹیم میں میسی کے ابتدائی مینٹرز (استاد) میں شامل رہے ہیں اور اس جوڑی کے درمیان آج بھی گہرے مراسم ہیں۔ ’’دوستی اپنی جگہ، لیکن کام اپنی جگہ۔ ہم برسوں کی رفاقت رکھتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم تربیتی سیشنز میں ان کے ساتھ کوئی خصوصی برتاؤ کریں گے۔‘‘ گیلرمو ہویوساگرچہ سوشل میڈیا پر ہویوس کو ہیڈ کوچ کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی انتظام ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ ہویوس سال کے وسط تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کلب انتظامیہ اگست میں لیگز کپ کے آغاز تک ایک نیا کوچنگ ڈھانچہ تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے۔ لیونل میسی، جو آٹھ بار بیلون ڈی اور جیت چکے ہیں، اس وقت انٹر میامی کی ٹیم کا سب سے چمکتا ہوا ستارہ ہیں۔ موجودہ سیزن کے سات راؤنڈز کے بعد میامی کی ٹیم ایم ایل ایس ایسٹرن کانفرنس میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے پرانے استاد کی زیرِ نگرانی میسی کی کارکردگی میں کیا نئی تبدیلیاں آتی ہیں۔