Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی سپر کنگز کو بڑا جھٹکا: خلیل احمد آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر

Updated: April 16, 2026, 4:07 PM IST | Chennai

انڈین پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء میں چنئی سپر کنگز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب ٹیم کے اہم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد ران کی تکلیف کے باعث بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے۔

Khalil Ahmed.Photo:INN
خلیل احمد۔ تصویر:آئی این این

انڈین پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء میں چنئی سپر کنگز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب ٹیم کے اہم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد ران کی تکلیف کے باعث بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے۔سی ایس کے کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ خلیل احمد کی دائیں ران کی انجری نوعیت کے اعتبار سے سنگین ہے اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں ۱۲؍ ہفتوں سے زائد کا وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھئے:راسخ سلام کے اسپیل نے بدل دیا میچ کا نقشہ،پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل، آر سی بی نمبر ون


خلیل احمد کی رخصتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹیم پہلے ہی اہم کھلاڑیوں کی انجریز سے نبرد آزما ہے۔  دھونی پنڈلی کی تکلیف کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے میدان سے دور ہیں۔ اگرچہ وہ ٹریننگ سیشنز میں ٹیم کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، تاہم انہوں نے ابھی تک باقاعدہ بیٹنگ یا وکٹ کیپنگ کی مشقیں شروع نہیں کی ہیں۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر ناتھن ایلس پہلے ہی پورے سیزن سے باہر ہو چکے ہیں۔ ایلس کے متبادل کے طور پر شامل کیے گئے جانسن بھی تاحال انجری سے نجات نہیں پا سکے اور ٹیم کو جوائن نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹائم میگزین کی بااثر افراد کی فہرست میں سندر پچائی، رنبیر کپور اور وکاس کھنہ شامل


خلیل احمد کی جگہ لینے کے لیے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے دو گیند بازوں کے نام زیرِ غور ہیں۔بائیں ہاتھ کے بولر ہونے کے ناطے مکیش چودھری خلیل احمد کا براہِ راست متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔رام کرشن گھوش دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جو بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ گھوش نے ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، خاص طور پر وجے ہزارے ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف ۴۲؍ رنز دے کر۷؍ وکٹ حاصل کرنا اور ممبئی کے خلاف محض ۲۷؍ گیندوں پر۶۴؍ رنز کی جارحانہ اننگز ان کے انتخاب کے حق میں جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK