Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا نے ورلڈ کپ۲۰۲۶ء فائنل کی پچ کے اصل ٹکڑے فرو خت کیلئے پیش کئے، قیمت۴۵۰؍ ڈالر

Updated: July 11, 2026, 8:05 PM IST | Hamilton

فیفا نے۲۰۲۶ء ورلڈ کپ فائنل کی اصل پچ کے مستند ٹکڑے فروخت کیلئے پیش کئے ہیں۔ ۴۵۰؍ڈالر مالیت کا یہ خصوصی یادگاری ایڈیشن محدود خریداروں کیلئے دستیاب ہوگا اور ورلڈ کپ کی تاریخی یاد کو محفوظ رکھنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔

Ground staff inspecting the pitch. Photo: INN
گراؤنڈ اسٹاف پچ کا معائنہ کررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

فیفا نے شائقین کو فٹبال کی تاریخ کا ایک یادگار حصہ اپنے نام کرنے کا موقع دیتے ہوئے۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ فائنل کی اصل پچ کے مستند ٹکڑے اپنی سرکاری آن لائن اسٹور پر فروخت کیلئے پیش کر دیئے ہیں۔ ’’فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء پیس آف دی پچ – فاؤنڈیشن ایڈیشن‘‘ کی قیمت ۴۵۰؍ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اس میں نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فائنل کی اصل پچ کا ایک حقیقی ٹکڑا شامل ہوگا، جسے ایک اعلیٰ معیار کے شفاف ایکرائلک ڈسپلے میں مستقل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔ اس ڈسپلے میں ایک مربوط یو ایس بی یادگاری ڈیوائس بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ایمباپے نے ۹۶؍ سالہ ورلڈ کپ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

فیفا نے مصنوعات کی تفصیل میں کہا ہے، ’’ہر نمونے میں ورلڈ کپ فائنل کی تاریخی پچ کا اصل ٹکڑا شامل ہے، جو اسے دنیا کے عظیم ترین کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک کی یاد میں ایک منفرد یادگاری مجموعہ بناتا ہے۔ ‘‘ایکرائلک یو ایس بی میں اصلیت کی تصدیق کیلئے ایک آتھنٹیسٹی فلم شامل ہوگی، جبکہ اس یادگاری سیٹ کو خصوصی ہِنجڈ شولڈر باکس میں پیک کیا جائے گا، جس پر اسپاٹ یو وی فنش بھی دیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ایڈیشن جمع کرنے والوں، فٹبال کے مداحوں اور کھیل کے شائقین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ فیفا اسٹور کے مطابق، اس پروڈکٹ کی ترسیل ورلڈ کپ فائنل کے انعقاد کے بعد شروع کی جائے گی، جبکہ فی الحال اس کی ڈیلیوری صرف امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔ فاؤنڈیشن ایڈیشن کا سائز ۱۷ء۵؍سینٹی میٹر(۶ء۹؍) بائے ۱۷ء۵؍سینٹی میٹر بائے ۱۷ء۵؍سینٹی میٹر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK