فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے تازہ ترین مرحلے میں قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ فائنل میچ کے ٹکٹ میں دیکھا گیا ہے، جس کی قیمت اب۱۰۹۹۰؍ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 4:27 PM IST | Mumbai
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے تازہ ترین مرحلے میں قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ فائنل میچ کے ٹکٹ میں دیکھا گیا ہے، جس کی قیمت اب۱۰۹۹۰؍ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے تازہ ترین مرحلے میں قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ فائنل میچ کے ٹکٹ میں دیکھا گیا ہے، جس کی قیمت اب۱۰۹۹۰؍ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت ۸۶۸۰؍ڈالر تھی۔
نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ۱۹؍ جولائی کو ہونے والے فائنل کے لیے کیٹیگری ۲؍ کے ٹکٹ ۵۵۷۵؍ ڈالر سے بڑھ کر ۷۳۸۰؍ ڈالر اور کیٹیگری ۳؍ کے ٹکٹ ۴۱۸۵؍ڈالر سے بڑھ کر ۵۷۸۵؍ڈالر کے ہو گئے ہیں۔ فیفا اس ٹورنامنٹ کے لیے ڈائنامک پرائسنگ (طلب کے مطابق قیمت کا تعین) کا طریقہ کار استعمال کر رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔میکسیکو بمقابلہ جنوبی افریقہ (افتتاحی میچ): ٹکٹ کی قیمت۲۳۵۵؍ ڈالر سے بڑھ کر۲۹۸۵؍ ڈالر ہو گئی۔ کنیڈا کے پہلے میچ کا ٹکٹ ۲۲۴۰؍ ڈالر میں دستیاب ہے، جو پہلے ۲۱۷۰؍ ڈالر کا تھا۔امریکہ بمقابلہ پیراگوئے: اس میچ کے مہنگے ترین ٹکٹ ۲۷۳۵؍ڈالر پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایف اے کپ: ساؤتھمپٹن کی فتح، آرسنل ٹورنامنٹ سے باہر
بدھ کے روز جب ٹکٹوں کی فروخت کا دوبارہ آغاز ہوا تو فیفا کی ویب سائٹ شدید تکنیکی خرابیوں کا شکار رہی۔ ہزاروں شائقین کو گھنٹوں قطار میں انتظار کرنا پڑا جبکہ بہت سے صارفین کو غلط لنکس پر بھیج دیا گیا۔ فیفا نے اعتراف کیا کہ کچھ لنکس میں مسائل تھے تاہم بعد میں انہیں درست کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایف اے کپ: ساؤتھمپٹن کی فتح، آرسنل ٹورنامنٹ سے باہر
امریکی کانگریس کے ۶۹؍ اراکین نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو کو ایک خط لکھا ہے جس میں ڈائنامک پرائسنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمل فٹ بال کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دے گا۔ خط میں کہا گیا کہ’’قیمتوں میں یہ اضافہ ۲۰۲۶ ءکے ورلڈ کپ کو تاریخ کا سب سے زیادہ مالی طور پر خصوصی ٹورنامنٹ بنا دے گا، جہاں غریب اور متوسط طبقے کے مداحوں کے لیے جگہ نہیں ہوگی۔‘‘
ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کے ۱۶؍ شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی بار ۴۸؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ حال ہی میں سویڈن، ترکی، چیک جمہوریہ، عراق، بوسنیا اور کانگو نے بھی کوالیفائی کر کے ٹورنامنٹ کا لائن اپ مکمل کر لیا ہے۔