فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ ایل کے مقابلے میں انگلینڈ کو گھانا کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس نتیجے نے ناک آؤٹ کے حوالے سے اس کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 24, 2026, 11:36 AM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ ایل کے مقابلے میں انگلینڈ کو گھانا کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس نتیجے نے ناک آؤٹ کے حوالے سے اس کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ ایل کے مقابلے میں انگلینڈ کو گھانا کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس نتیجے نے ناک آؤٹ کے حوالے سے اس کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
Your votes are in – Jude Bellingham is the @MichelobUltra Superior Player of the Match! 🔥
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 23, 2026
#FIFAWorldCup #SuperiorPOTM pic.twitter.com/YtE5SlkzBN
بوسٹن اسٹیڈیم میں منگل کی شب کھیلے گئے اس میچ میں تقریباً ۸۰؍ فیصد وقت تک گیند پر کنٹرول رکھنے کے باوجود تھامس ٹیوشیل کی انگلش ٹیم گھانا کی مضبوط دفاعی لائن کو توڑنے میں ناکام رہی۔ جیت کی تلاش میں انگلینڈ کے منیجر تھامس ٹیوشیل نے او ریلی، بوکایو ساکا، ایبریچی ایزے، مورگن راجرز اور مارکس راشفورڈ کو میدان میں اتار کر ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم’دل تو پاگل ہے‘ کا کرشمہ والا کردارجوہی ،کاجول،اُرملا اور منیشا مسترد کرچکی تھیں
اس گول سے خالی ڈرا کے ساتھ بلیک اسٹارز نے ہیری کین اور جوڈ بیلنگھم کی قیادت میں انگلینڈ کی جارحانہ حملہ آور لائن کو ناکام بناتے ہوئے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے نتیجے میں گھانا کے دو میچوں کے بعد مجموعی پوائنٹس چار ہو گئے ہیں اور وہ صرف گول اوسط کی بنیاد پر انگلینڈ سے پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اداکار رحمان وقار،نفاست اور تہذیب کی علامت تھے
انگلینڈ کو گول کرنے کا بہترین موقع میچ کے آخری لمحات میں ملا، جب متبادل کھلاڑی نیکو او ریلی نے دائیں جانب سے آنے والے کراس پر ہیڈر مارا بار سے ٹکرا کر واپس آ گیا۔ ہیری کین نے بھی اپنی دوسری کوشش کی جو بار کے اوپر سے نکل گئی۔ دوسرے ہاف کے اختتام پر مورگن راجرز اور ایبریچی ایزے جیسے اٹیکنگ مڈفیلڈرز کو میدان میں اتارنے کا بھی کوئی خاص اثر نہ ہوا اور انگلینڈ کو بالآخر ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔