جنوبی کوریا نے ایک گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ (چیکیا) کو۱۔۲؍گول سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 10:40 AM IST | Guadalajara
جنوبی کوریا نے ایک گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ (چیکیا) کو۱۔۲؍گول سے شکست دی۔
جنوبی کوریا نے ایک گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ (چیکیا) کو۱۔۲؍گول سے شکست دی اور ورلڈ کپ کے گروپ اے میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ گواڈالاہارا میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی کوریائی شائقین اور بڑی تعداد میں موجود مقامی میکسیکن حامیوں نے جشن کا سماں باندھ دیا۔
A comeback for Korea Republic. 🇰🇷#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 12, 2026
جنوبی کوریا نے میزبان میکسیکو کے ساتھ گروپ میں تین تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ میکسیکو نے افتتاحی میچ میں نو کھلاڑیوں تک محدود جنوبی افریقہ کو ۰۔۲؍گول سے شکست دی تھی۔لیڈیسلاوف ریجسی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے چیکیا کو برتری دلائی۔ فٹبال مقابلوں میں یورپی ٹیم واضح طور پر بہتر نظر آ رہی تھی، تاہم ہوانگ ان بیوم (Hwang In-beom) نے جلد ہی اسکور برابر کر دیا اور بعد میں متبادل کھلاڑی اوہیون گیو کے فاتحانہ گول میں معاونت بھی کی۔
اوہ ہیون-گیو کوسن ہنگ من کی جگہ میدان میں اتارا گیا۔ سن نے پہلے ہاف میں ہی پانچ مواقع حاصل کیے، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح وہ جنوبی کوریا کے ہمہ وقت بہترین گول اسکورر بننے کے لیے درکار دو مزید گول حاصل نہ کر سکے اور ان کے مجموعی گولوں کی تعداد ۵۶؍ ہی رہی۔ جنوبی کوریا اپنا اگلا میچ ۱۸؍ جون کومیکسیکو کے خلاف کھیلے گا، جبکہ چیکیا اسی روز اٹلانٹا میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا۔ اگرچہ اسٹیڈیم میں کچھ نشستیں خالی نظر آ رہی تھیں، لیکن۴۴۹۸۵؍ تماشائیوں کی اکثریت جنوبی کوریا کی حمایت کر رہی تھی۔
یہ میچ دو مختلف اندازِ کھیل کا مقابلہ تھا: جنوبی کوریا کی تکنیکی مہارت اور عمدہ پاسنگ کے مقابلے میں چیکیا کی جسمانی طاقت اور براہِ راست کھیلنے کی حکمتِ عملی۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، لیکن دوسرے ہاف میں میچ میں جان آ گئی۔ ۵۹؍ویں منٹ میں چیکیا نے برتری حاصل کی جب لیڈیسلاوف ولادمیرکے لمبے تھرو اِن پر بلند چھلانگ لگا کر ہیڈر کے ذریعے گول کیا۔
جنوبی کوریا نے آٹھ منٹ بعد اسکور برابر کر دیا، اور یہ ایک خوبصورت گول تھا۔لی کینگ ان کے شاندار تھرو بال نے ہوانگ اِن-بیوم کے لیے موقع پیدا کیا۔ انہوں نے اندر کی جانب کٹ لگایا اور دائیں پاؤں سے گیند کو دور والے کونے میں نیچی شاٹ کے ذریعے پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ:میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو زیر کردیا
بعد ازاں چیکیا نے ایک فری کک پر گول کیا جب ٹامس سوچیک نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچائی، لیکن آف سائیڈ کے باعث گول مسترد کر دیا گیا۔ یوں ۲۰؍ سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی چیک ٹیم کا پہلا میچ شکست پر ختم ہوا۔۷۷ویں منٹ میں بھی سوچیک نے فری کک پر ہیڈر کے ذریعے گول کیا، لیکن ایک بار پھر آف سائیڈ قرار دے کر اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے تین منٹ سے بھی کم وقت بعد جنوبی کوریا نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ہوانگ اِن-بیوم نے گیند واپس پاس کی جسے ہیون-گیو نے قریب سے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ۱۔۲؍گول کی فتح دلا دی۔