Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ: امریکہ نے ایران کی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی

Updated: June 24, 2026, 6:04 PM IST | New York

امریکہ نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے ۲؍ روز قبل امریکہ میں داخلےکی اجازت دے دی گئی۔

Iranian Football Team.Photo:X
ایران کی فٹبال ٹیم۔ تصویر:ایکس

امریکہ نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے ۲؍ روز قبل امریکہ میں داخلےکی اجازت دے دی گئی۔ فیفا ورلڈکپ میں ایران کا اگلا میچ جمعے کو مصر کے خلاف ہوگا۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعہ کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔
محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے مطابق ایرانی ٹیم بدھ کے روز میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔ ہوم لینڈ سیکوریٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی میچز میں ایران کی ٹیم کو صرف ایک دن پہلے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔ وہائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے مطابق ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے ۲؍ دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا۔ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکہ جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ہارر صنف میں عمران ہاشمی کی واپسی، نئی میوزیکل ہارر فلم ’’روح‘‘ کا اعلان


ڈونالڈ ٹرمپ اور انفانٹینو فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کو ٹرافی پیش کریں گے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے صدر گیانی انفانٹینو مشترکہ طور پر ۱۹؍ جولائی کو نیو جرسی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے فاتح کو ٹرافی پیش کریں گے۔ جیانی انفانٹینو نے فاکس اینڈ فرینڈز کو بتایاکہ ’’ہم صدر ٹرمپ کے ساتھ فائنل میچ سے لطف اندوز ہوں گے اور یقیناً مل کر فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ ٹرافی کو مشترکہ طور پر پیش کرنے کا فیصلہ گزشتہ موسم گرما میں نیو جرسی میں پیرس سینٹ جرمین پر چیلسی کی جیت کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی چیلسی کو دینے سے متعلق تنازع کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍خواتین ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو۱۱۳؍ رن سے ہرایا


حالیہ برسوں میں، ورلڈ کپوں میں فاتحین کو ٹرافی انفانٹینو اور فیفا کے صدر کے طورپر ان کے پیشرو، سیپ بلاٹر کے ذریعہ پیش کی گئی ہے، لیکن اس سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی سربراہان مملکت پیش کرتے تھے۔ اسپین کے بادشاہ جوآن کارلوس نے ۱۹۸۲ء میں اٹلی کے کپتان ڈینو زوف کو ورلڈ کپ پیش کیا تھااور انگلینڈ کے کپتان بوبی مور کو۱۹۶۶ء میں تھری لائنز کی کامیابی کے بعد ملکہ الزبتھ دوم نے ٹرافی پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK