وِنیسیئس جونیئر کے دو اور میتھیاس کنہا کے ایک گول کی بدولت پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 10:34 AM IST | Washington
وِنیسیئس جونیئر کے دو اور میتھیاس کنہا کے ایک گول کی بدولت پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
وِنیسیئس جونیئر کے دو اور میتھیاس کنہا کے ایک گول کی بدولت پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وِنیسیئس نے ساتویں منٹ میں گول کر کے برازیل کو ابتدائی برتری دلائی، جس کے بعد انہوں نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول بھی اسکور کیا۔ برازیل کی جانب سے تیسرا گول میتھیاس کنہا نے کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایرلنگ ہالینڈ نے اپنا پسندیدہ ہندوستانی پکوان بتایا، جانئے کیا ہے؟
اس میچ میں دو گول کرنے کے بعد وِنیسیئس کے ٹورنامنٹ میں مجموعی گولز کی تعداد چار ہو گئی ہے اور وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں فرانس کے کائیلیان ایمباپے کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں کے چار، چار گول ہیں، جبکہ ارجنٹائنا کے لیونل میسی پانچ گول کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
میچ کے ۷۶؍ویں منٹ میں برازیل کے اسٹار فارورڈ نیمار نے بھی میدان میں واپسی کی۔ وہ پنڈلی کی انجری کے باعث ٹیم کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ان کی واپسی کو برازیل کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ برازیل نے گروپ سی میں ۷؍پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن برقرار رکھی اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کر لی۔