پرتگال نے ہنگری کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے۳۹؍ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ناروے نے ارلنگ ہالینڈ کے ۵؍ گول کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 7:36 PM IST | Budapest
پرتگال نے ہنگری کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے۳۹؍ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ناروے نے ارلنگ ہالینڈ کے ۵؍ گول کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔
پرتگال نے ہنگری کو۲۔۳؍ سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کی ٹیم اپ سیٹ سے بچ گئی۔ ناروے کی ۱۱؍گول سے جیت میں ارلنگ ہالینڈ کے ۵؍ گول شامل تھے۔ رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ رونالڈو اب تک ورلڈ کپ کوالیفائرز میں۳۹؍ گول کر چکے ہیں۔ لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پرتگال کی ہنگری کے خلاف ۲۔۳؍گول سے کامیابی میں گول کر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔ اسی میچ میں جواؤ کینسلو نے۸۶؍ ویں منٹ میں فاتحانہ گول کر کے پرتگال کو شکست سے بچایا۔
⏹️ 90+5` TERMINA A PARTIDA ⏰
— Portugal (@selecaoportugal) September 9, 2025
Segundo jogo, segunda vitória na qualificação para o Mundial 2026 ✔️🙌#FazHistória | #HUNPOR #WEURO2025 pic.twitter.com/N5WNeBvbwC
اس میچ میں رونالڈو نے پنالٹی پر گول کیا جو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں میں ان کا۳۹؍ واں گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گوئٹے مالا کے کارلوس روئز کے گول کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ رونالڈو اب اپنے روایتی حریف لیونل میسی سے ۳؍ گول آگے ہیں۔ یہ رونالڈو کے کریئر کا۹۴۳؍ واں گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی پرتگال کے لیے یہ ان کا۱۴۱؍ واں بین الاقوامی گول تھا۔ رونالڈو جس فارم میں کھیل رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ اگلے میچ میں روئز کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:کرکٹر پرتھوی شا پر۱۰۰؍ روپے جرمانہ
دوسری جانب کائلیان ایمباپے نے فرانس کو مشکل سے نکالا۔ فرانس نے۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آئس لینڈ کو۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اس میں ایمباپے نے ایک گول کیا اور دوسرا گول کرنے میں معاونت کی۔ارلنگ ہالینڈ چہرے پر ٹانکے لگنے کے باوجود ناروے کی بڑی جیت میں چمکے۔ بس کے دروازے سے حادثے کے بعد چہرے پر ٹانکے لگنے کے باوجود ہالینڈ نے پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک سمیت ۵؍ گول داغے۔ اس کے ساتھ ناروے نے مالدووا کو ۱۱؍گول سے شکست دی۔ انگلینڈ نے یورپی کوالیفائنگ میں اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھتے ہوئے سربیا کے خلاف۰۔۵؍گول کی بڑی فتح حاصل کی۔
ایل آلٹو (بولیویا) کوالیفائنگ پلے آف میں بولیویا نے برازیل کو شکست دے دی۔میگوئل ٹرسیورس نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی بولیویا نے منگل کو ورلڈ کپ فٹبال کے جنوبی امریکن کوالیفائنگ میں برازیل کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پلے آف میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔ ٹیرسیورس نے ۴۵؍ویں منٹ میں گول کر کے بولیویا کی ٹیم کو ۲۰۱۹ء کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر برازیل کے خلاف فتح دلائی۔ پلے آف ٹورنامنٹ میں ۶؍ ممالک شرکت کریں گے۔ یہ اگلے سال امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے آخری دو مقامات کا تعین کرے گا۔ بولیویا کا ہدف چوتھی بار اور۱۹۹۴ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہو گا۔ ایک اور کوالیفائنگ میچ میں ایکواڈور نے ارجنٹائنا کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔