Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنچ اوپن: سویٹولینا، کوسٹیوک اور اینڈریوا کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: June 01, 2026, 9:09 PM IST | Paris

یوکرین کی نامور ٹینس اسٹارز ایلینا سویٹولینا اور مارٹا کوسٹیوک اور روس کی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔

Andreeva.Photo:X
اینڈریوا۔ تصویر:ایکس

 یوکرین کی نامور ٹینس اسٹارز ایلینا سویٹولینا اور مارٹا کوسٹیوک اور روس کی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ پولینڈ کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں۔میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں یوکرین کی  زایلینا سویٹولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی بلینڈا بنسک کو ۶۔۴، ۴۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی ۔
یوکرین ہی کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک کو اسٹریٹ سیٹس میں ۵۔۷، ۱۔۶؍سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روس کی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئزر لینڈ کی جل بیلن ٹیچ مین اسٹریٹ سیٹس میں ۳۔۶، ۲۔۶؍سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کولکاتا کے لیک ٹاؤن سے میسی کا ۷۰؍ فٹ بلند مجسمہ ہٹا دیا گیا


سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زویروف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جرمنی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زویروف اور اسپین کے رافیل جوڈار اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس کے آندرے روبلوف اور ناروے کے کیسپر رُوڈ ٹاپ ۱۶؍ رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے:پی وی آر اور واشو بھگنانی کے درمیان قانونی تنازع کی خبر غلط ہے: جیکی

مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو۶۔۷، ۴۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دی، جہاں فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ابھرتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی رافیل جوڈار سے ہوگا۔  مینز سنگلز ٹاپ ۱۶؍ رائونڈ کے ایک اور میچ میں اسپین کے رافیل جوڈار نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹاکو۶۔۴، ۶۔۴، ۱۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے ہرا کر ٹاپ ۸؍ رائونڈ تک رسائی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK