چھٹی سیڈ ٹیلر فرٹز نے قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر بوبلک کو ہرا کر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2026, 6:02 PM IST | London
چھٹی سیڈ ٹیلر فرٹز نے قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر بوبلک کو ہرا کر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
چھٹی سیڈ ٹیلر فرٹز نے قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر بوبلک کو ہرا کر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کورٹ نمبر ایک پر پیر کو کھیلے گئے اس مقابلے میں امریکہ کے فرٹز نے قزاخستان کے الیگزینڈر بوبلک کو۶۔۷، ۴۔۶، ۴۔۶؍سے ہرا کر ومبلڈن کے اگلے دور میں رسائی کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ٹینس کے گراس کورٹ میجر ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’بریج مین آف انڈیا‘‘ گریش بھردواج کا ۷۶؍ برس کی عمر میں انتقال
میچ کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی سروس بریک کی۔ فرٹز کی سروس بریک ہونے سے اسکور ۱۔۲؍ ہو گیا لیکن انہوں نے فوراً واپسی کرتے ہوئے بوبلک کی سروس بریک کردی۔ اس کے بعد دونوں نے اپنی اپنی سروس بچائے رکھی اور آخر میں امریکی کھلاڑی فرٹز نے ٹائی بریک ۱۔۷؍سے جیت لیا۔ دوسرا سیٹ ایک ہی بریک سے طے ہوا۔ اسکور ۴۔۴؍ سے برابر ہونے پر، فرٹز نے بوبلک کی سروس بریک کی اور پھر اپنی سروس بچاتے ہوئے سیٹ ۴۔۶؍ سے جیت لیا۔
تیسرے سیٹ میں بھی فرٹز کا کھیل مضبوط رہا؛ انہوں نے آغاز میں ہی بریک کر کے ۱۔۲؍ کی برتری بنا لی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آخری سیٹ ۴۔۶؍ سے اپنے نام کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں فرٹز کا مقابلہ چیکیا کے جیری لہیچکا اور جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :آسٹریلوی کھلاڑی ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کر لیا
میچ کے بعد کورٹ پر فرٹز نے کہا کہ ’’میں اس سے بہت خوش ہوں۔ جب مجھے بریک کرنے کے مواقع ملے تو میں نے ان کا فائدہ اٹھایا۔ جب بوبلک نے کچھ سروس گیم میں دباؤ بنایا یا مجھے مشکل میں ڈالا تو کچھ ڈرانے والے لمحے بھی آئے، لیکن میں نے ان حالات سے نکلنے کے لیے کافی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اچھی سروس کی۔ جب دو کھلاڑی زبردست سروس کر رہے ہوں اور پوائنٹ چھوٹے ہوں، تو میچ کا نتیجہ کچھ اہم لمحوں پر منحصر ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان لمحوں میں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘‘