گلاتسرے کے شائقین نے ریمس پارک میں اے زیڈ الکمار اور یوروپا لیگ کے میچ سے قبل ایک بینر آویزاں کرکے فلسطین کی حمایت کرنے پر سیلٹک کلب حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
EPAPER
Updated: February 21, 2025, 6:03 PM IST | Ankara
گلاتسرے کے شائقین نے ریمس پارک میں اے زیڈ الکمار اور یوروپا لیگ کے میچ سے قبل ایک بینر آویزاں کرکے فلسطین کی حمایت کرنے پر سیلٹک کلب حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
جمعرات کی رات اے زیڈ الکمارکے ساتھ ترک چیمپئنز کے یوروپا لیگ کے مقابلے سے قبل ایک بہت بڑا بینر لہرایا گیا، جس میں یہ الفاظ درج تھے کہ ’’ہم فلسطین کیلئے ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے سیلٹک حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘یہ سیلٹک کے پرستار گروپ گرین بریگیڈ کی جانب سے ایک بہت بڑے احتجاج کی قیادت کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یوئیفا اور فیفا پر زور دیا گیا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے پارک ہیڈ میں سیلٹک اور بائرن میونخ کے درمیان چیمپئنز لیگ کے میچ کے دوران `اسرائیل کو `ریڈ کارڈدکھائیں۔
یہ بھی پڑھئے: لیورپول اور ایورٹن کا میچ ڈرا، محمد صلاح کا گول ضائع
حامیوں کے گروپ نے مقابلے سے پہلے فلائیر تقسیم کیے، شائقین پر زور دیا کہ وہ کاغذ کے سرخ تراشے لہرا کر فلسطین پر مظالم کی وجہ سے اسرائیل کومقابلے سے خارج کرنے کا مطالبہ کریں۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں، سیلٹک پارک کےشمال میں عملے کے علاقے میں حامیوں کے ہاتھوں پکڑے ہوئے سرخ فلائیرز کے سامنے فلسطینی پرچم آویزاں تھا۔ایک بڑے بینر پر’’اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھائیں‘‘ کے الفاظ درج تھے۔