ایف سی گوا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایسٹ بنگال کو۵۔۶؍سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ اے آئی ایف ایف سپر کپ اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: December 09, 2025, 1:24 PM IST | Agency | Goa
ایف سی گوا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایسٹ بنگال کو۵۔۶؍سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ اے آئی ایف ایف سپر کپ اپنے نام کر لیا۔
ایف سی گوا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایسٹ بنگال کو۵۔۶؍سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ اے آئی ایف ایف سپر کپ اپنے نام کر لیا۔ پنڈت جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت میں گول سے محروم رہا، یوں یہ سپر کپ کا پہلا فائنل بن گیا جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ۱۲۰؍ منٹ میں کئی مواقع بنائے، تاہم کوئی بھی گیند کو جال تک نہ پہنچا سکا۔شوٹ آؤٹ میں ایف سی گوا کے ہسپانوی کپتان بورخا ہریرا گونزالیزاور ایسٹ بنگال کے فلسطینی نژاد محمد باسِم راشد اپنے مواقع ضائع کر بیٹھے۔foo