دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل رہا، جس میں گجرات نے محض ایک رن سے کامیابی حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 5:03 PM IST | Ahmedabad
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل رہا، جس میں گجرات نے محض ایک رن سے کامیابی حاصل کر لی۔
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل رہا، جس میں گجرات نے محض ایک رن سے کامیابی حاصل کر لی۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ اوورز میں۲۱۰؍ رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بنایا۔ جواب میں دہلی کیپیٹلز نے ہدف کے تعاقب میں کانٹے کی ٹکر دی اور بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ٹیم فتح کی لکیر پار نہ کر سکی اور گجرات ٹائٹنز نے ایک رن کے معمولی فرق سے یہ میچ جیت کر اپنی طاقت کی نئی پہچان درج کرائی۔ ہندوستان کے اس بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں آخری گیند تک جیت کا توازن دونوں طرف جھولتا رہا۔
آئی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات نے دہلی کو جیت کے لیے ۲۱۱؍ رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کے ایل راہل کی جارحانہ بلے بازی کے باوجود دہلی کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی۔ دہلی کے کپتان کے ایل راہل نے میدان کے چاروں طرف چوکے اور چھکے برساتے ہوئے محض ۲۹؍گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور پرسدھ کرشنا کے ایک اوور میں مسلسل چار باؤنڈریز لگا کر گجرات کے باؤلنگ اٹیک کو بے بس کر دیا، تاہم وہ بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور۹۲؍ رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔
گجرات کی جانب سے راشد خان نے میچ کا پانسہ پلٹتے ہوئے اپنے جادوئی اسپیل میں بیک ٹو بیک وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر ۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے دہلی کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران دہلی نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے ۶۳؍ رنز بنا کر شاندار آغاز کیا تھا لیکن پاتھم نسانکا کے ۴۱؍ رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ ڈیوڈ ملر کلائی کی چوٹ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود اسٹبس کے رن آؤٹ ہونے پر دوبارہ کریز پر واپس آ گئے۔ دہلی نے ۱۶؍ اوورز میں ۱۵۰؍رن کا ہندسہ تو عبور کر لیا ہے لیکن راشد کی نپی تلی گیند بازی نے رنز کی رفتار روک کر گجرات کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ دہلی کو آخر میں چھ گیندوں پر۱۳؍ رن کی ضرورت تھی۔ لیکن وپراج سات گیندوں میں ۱۲؍ رن بناکر پرسدھ کرشنا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ آخر میں دہلی کو ایک گیند پر دو رن کی ضرورت تھی لیکن دہلی کی ٹیم ایک ہی رن بنا سکی اور اس طرح گجرات نے دہلی کو بے حد قریبی مقابلے میں ایک رن سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔
Vice-Captain waali performance 🫡 pic.twitter.com/EnJ3muj6Xs
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) April 8, 2026
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۴؍ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کے خلاف مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۰؍ رنز کا ہمالیہ جیسا اسکور کھڑا کر دیا ہے۔ کپتان شبھ من گل، واشنگٹن سندر اور جوس بٹلر کی جارحانہ بلے بازی نے دہلی کے بالرز کو بے بس کر دیا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو شروع میں درست ثابت ہوتا دکھائی دیا۔ مکیش کمار نے تیسرے ہی اوور میں سائی سدرشن (۱۲؍ رنز) کو کلین بولڈ کر کے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ تاہم، اس کے بعد جوس بٹلر نے میدان سنبھالا اور چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔ بٹلر نے مکیش کمار کے ایک ہی اوور میں ۲۳؍ رنز بٹورے اور محض ۲۷؍ گیندوں پر ۵۲؍ رنز (۳؍ چوکے، ۵؍ چھکے) کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہیں کلدیپ یادو نے آؤٹ کر کے ۶۰؍ رنز کی شراکت کا خاتمہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:کس اداکارہ کے کہنے پرمیتھیلاکو اکشے کمار کی فلم’’بھوت بنگلہ ‘‘ میں کام ملا؟
دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شبھ من گل اور واشنگٹن سندر نے محاذ سنبھالا اور دہلی کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے۱۰۴؍ رنز کی برق رفتار شراکت داری ہوئی، کپتان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ۴۵؍ گیندوں پر۷۰؍ رنز بنائے، جس میں ۵؍چوکے اور۵؍ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ انہیں ۱۸؍ویں اوور میں لونگی اینگیڈی نے آؤٹ کیا۔ سندر نے مڈل آرڈر میں اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے ۳۲؍ گیندوں پر۵۵؍ رنز (۶؍ چوکے، ۲؍ چھکے) کی اننگز کھیلی اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:پی ایف ایل شکاگو: واحد عرب فائٹر عمر الدفراوی کی نظریں بڑی جیت پر مرکوز
دہلی کیپیٹلز کے باؤلرز آج کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ مکیش کمار نے ۲؍ وکٹیں تو حاصل کیں لیکن ان کے اوورز میں کافی رنز بنے۔ کلدیپ یادو اور لونگی اینگیڈی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گجرات کی جانب سے گلین فلپس ۱۴؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اب دہلی کیپیٹلز کو جیت کے لیے ۲۱۱؍ رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرنا ہے، جو اس گراؤنڈ پر ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔