Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات کا جادو چل گیا: لکھنؤ کے ’سپر جائنٹس‘ ڈھیر، ٹائٹنز کی ۷؍ وکٹوں سے بڑی فتح

Updated: April 12, 2026, 10:08 PM IST | Ahmedabad

پرسدھ کرشنا کی تباہ کن بولنگ کے بعد کپتان شبھ من گل اور جوس بٹلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۹؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۸؍گیندیں قبل ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Shubman And Other Player.Photo:X
شبھ من اور دیگر کھلاڑی۔تصویر: ایکس

 پرسدھ کرشنا کی تباہ کن بولنگ کے بعد کپتان شبھ من گل اور جوس بٹلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۹؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۸؍گیندیں قبل ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔۱۶۵؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز نے پراعتماد آغاز کیا۔ سائی سدرشن اور شبھ من گل نے پہلی وکٹ کے لیے ۴۵؍ رنز جوڑے۔ سدرشن کے آؤٹ ہونے کے بعد جوس بٹلر میدان میں آئے اور کپتان کے ساتھ مل کر اننگز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔شبھ من گل ۴۰؍ گیندوں پر ۵۶؍ رنز (۶؍ چوکے، ایک  چھکا) بنا کر آؤٹ ہوئے۔جوس بٹلرنے ۳۷؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکوں کی مدد سے ۶۰؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔واشنگٹن سندر۱۳؍ گیندوں پر ۲۱؍رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور ٹیم کو جیت کی دہلیز پار کرائی۔گجرات نے مطلوبہ ہدف۴ء۱۸؍  اوورز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر لکھنؤ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لکھنؤ کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں۸؍ وکٹوں پر۱۶۴؍ رنز بنا سکی۔ایڈن مارکرم ۳۰؍ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان رشبھ پنت نے ۱۸؍ رنز بنائے۔


لکھنؤ کے بلے باز گجرات کے بولنگ اٹیک کے سامنے مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔گجرات کی جیت میں فاسٹ بالر پرسدھ کرشنا نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے محض ۲۸؍ رنز دے کر ۴؍ اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اشوک شرما نے دو، جبکہ محمد سراج اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ گجرات ٹائٹنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جبکہ لکھنؤ کو اپنی بالنگ اور بیٹنگ لائن پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلمی ستاروں کا آشا بھوسلے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار


ایڈن مارکرم، رشبھ پنت اور نکولس پورن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۱۹؍ ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۴؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:مایہ ناز گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال پر دنیائے کرکٹ میں سوگ


گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ لکھنؤ کی پہلی وکٹ محض ۱۴؍ کے مجموعی اسکور پر گری جب مچل مارش (۱۱؍ رنز) کو کگیسو ربادا نے پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وہ بھی ۱۸؍ رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بن گئے۔ ایڈن مارکرم نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ۱۵؍ گیندوں پر ۳۰؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں۵؍  چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تاہم، پرسدھ کرشنا کی عمدہ بولنگ نے لکھنؤ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ آخری لمحات میں محمد سمیع نے ۵؍گیندوں پر ۱۲؍ رنز بنا کر ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK