انگلش کپتان ہیری کین کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹٹ گارٹ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر ڈی ایف بی پوکل (جرمن کپ) کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 4:15 PM IST | Berlin
انگلش کپتان ہیری کین کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹٹ گارٹ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر ڈی ایف بی پوکل (جرمن کپ) کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
انگلش کپتان ہیری کین کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹٹ گارٹ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر ڈی ایف بی پوکل (جرمن کپ) کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ برلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل میں فتح کے ساتھ ہی بائرن نے ۲۰۲۰ء کے بعد اس ٹرافی کے لیے اپنا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے اس سیزن کا ڈومیسٹک ڈبل بھی مکمل کر لیا۔
𝗗𝗢𝗨𝗕𝗟𝗘 ✅ pic.twitter.com/b7HUMBAVmu
— FC Bayern (@FCBayernEN) May 23, 2026
میچ کے پہلے ہاف میں اسٹٹ گارٹ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بائرن میونخ کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا۔ میچ کے آغاز میں ہی ڈینیز اونڈاو اور انجیلو اسٹلر نے گول کرنے کے خطرناک مواقع پیدا کیے، تاہم بائرن کے گول کیپر جوناس اربگ (جو مینوئل نوئیر کی جگہ فائنل الیون کا حصہ تھے) نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:تھلاپتی وجے: ایک فلمی فنکار جو خوابوں کو تعبیر عطا کرنے کا ہنر جانتا ہے
بائرن کی ٹیم پہلے ہاف میں اپنی روایتی لے تلاش کرتی نظر آئی۔ ہاف ٹائم سے چند لمحے قبل جوسپ اسٹینیسک کے ۲۰؍ میٹر کی دوری سے لگائے گئے زوردار شاٹ کو اسٹٹ گارٹ کے گول کیپر الیگزینڈر نوبل نے شاندار طریقے سے روک کر اسکور برابر رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:جاپان: نصف سے زائد معمر خواتین کا تعلقات کیلئے انسانوں کی بجائےاے آئی سے مشورہ
دوسرے ہاف کے ۵۵؍ ویں منٹ میں کھیل کا پانسہ اس وقت پلٹا جب مائیکل اولیسے کے کراس پر ہیری کین نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر بائرن کو۰۔۱؍ گول کی برتری دلا دی۔ اس گول کے بعد تماشائیوں کی جانب سے آتش بازی کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، لیکن کھیل دوبارہ شروع ہونے پر بائرن کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی۔دوسرا گول (۸۰؍ واں منٹ) میں کین نے لوئس ڈیاز کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت موو بنائی اور گیند کو گول کے دائیں کونے میں پہنچا کر برتری دگنی کر دی۔ میچ کے آخری لمحات میں ہینڈ بال کے باعث ملنے والی پنالٹی کو ہیری کین نے کامیابی سے گول میں بدل کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کی فتح پر مہر لگا دی۔