Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاریخی معرکہ بائرن کے نام، ریئل میڈرڈ کا دفاع ریت کی دیوار ثابت

Updated: April 16, 2026, 9:04 PM IST | Munich

بائرن میونخ کی ٹیم لوئس ڈیاز اور مائیکل اولیس کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گولز کی بدولت ریال میڈرڈ کو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں ۳؍ کے مقابلے میں ۴؍ گول سے شکست دے کریوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

Bayern Player.Photo:INN
بائرن کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

بائرن میونخ کی ٹیم لوئس ڈیاز اور مائیکل اولیس کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گولز کی بدولت ریال میڈرڈ کو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں ۳؍ کے مقابلے میں ۴؍ گول سے شکست دے کریوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئن لیگ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل مرحلے میں مجموعی طور پر ۴؍ کے مقابلے میں ۶؍ گول کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل مرحلے میں جگہ پکی کی ۔


الائنز ایرینا، میونخ ، جرمنی میں کھیلے گئےمیچ کا آغاز انتہائی تیز رہا اور صرف ۳۵؍ سیکنڈ میں ارڈا گولر نے گول کر کے ریئل کو برتری دلائی تاہم بائرن نے پانچ منٹ بعد الیگزینڈر پاولووچ کےگول ذریعے مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا، ارڈا گولر نے ۲۹؍ویں منٹ میں فری کک پر ایک اور شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو۱۔۲؍ گول سے دوبارہ برتری دلا دی لیکن بائرن میونخ کی جانب سے ہیری کین نے ۸؍ منٹ بعد گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر۲۔۲؍گول سے برابر کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل کیلین ایمباپے نے ونیسیئس جونیئر کی پاس پر گول کر کے سکور۲۔۳؍گول کر دیا، دوسرے ہاف میں کھیل قدرے سست رہا لیکن اختتامی لمحات میں لوئس ڈیاز نے ۸۹؍ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ ۳۔۳؍سے برابر کر دیا جبکہ مائیکل اولیسے نے اضافی وقت میں گول کر کے اپنی ٹیم بائرن میونخ کو یادگار فتح دلائی،ریئل میڈرڈ کو ۸۶؍ویں منٹ میں ایڈورڈو کاماوینگا کے اخراج کے باعث شدید نقصان اٹھانا پڑا جبکہ میچ کے اختتام پر ارڈا گولر کو بھی احتجاج پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکی سینیٹ نے برنی سینڈرز کی اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے کی کوشش مسترد کی


تاریخ رقم، روایت برقرار: اسپورٹنگ لزبن کی ہمت جواب دے گئی، آرسنل سیمی فائنل میں
 آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اسپورٹنگ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود مجموعی طور پر۰۔۱؍گول کی برتری کے ساتھ مسلسل دوسرے سال یوئیفا چیمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن، انگلینڈمیں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم اپنی اس برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ ہفتے لزبن میں کائی ہاورٹز کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت حاصل ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کو بڑا جھٹکا: خلیل احمد آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر


مہمان ٹیم اسپورٹنگ نے بھی میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل جینی کاتامو کی والی شاٹ پوسٹ سے ٹکرا کر باہر نکل گئی، دوسرے ہاف میں آرسنل کے متبادل کھلاڑی لیاندرو ٹروسارڈ کی شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرا گئی، میچ کے آخری لمحات میں اسپورٹنگ گول کرنے میں ناکام رہی اور آرسنل نے رواں سیزن میں چیمپئن لیگ کے ۱۲؍ میچز میں ۸؍ویں کلین شیٹ برقرار رکھی، اس کامیابی کے بعد آرسنل کا سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ سے مقابلہ ہو گا، کپتان ڈیکلن رائس نے کہا کہ ۲؍میچز پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی ایک بڑی کامیابی ہے اور ٹیم اب اگلا مرحلہ عبور کرنے کے لیے پرعزم ہے، میچ کے دوران نونی مادوئیکے گھٹنے کی چوٹ کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جس سے آئندہ اہم پریمیئر لیگ میچ سے قبل ٹیم کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، واضح رہے کہ آرسنل گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں باہر ہو گیا تھا اور اب وہ فائنل تک رسائی کے لیے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK