Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی ورلڈ کپ : ہندوستان نے پاکستان کوہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Updated: August 20, 2026, 1:42 PM IST | Agency | Amstelveen

روایتی حریف کو ہندوستان نے ۳-۵؍سے شکست دی ،ہرمن پریت سنگھ نے ۲؍ ، ابھیشیک نے۲؍ اور ہاردک سنگھ نے ایک گول کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہرمن پریت سنگھ اور ابھیشیک کے دودو گولز کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کے خلاف بدھ کو۳-۵؍ سے شاندار جیت حاصل کرکے مردوں کے ہاکی عالمی کپ کے دوسرے مرحلےکیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔ ہرمن پریت سنگھ ، ابھیشیک اور ہاردک سنگھ کے گول جیت کیلئے کافی تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد (۲؍ گول) اور سفیان خان کے گول صرف تسلی کے گول ثابت ہوئے ۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

اس سے پہلے دن میں انگلینڈ نے ویلز کو۲-۸؍سے بری طرح شکست دے کر گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ وہ اپنی جیت سے حاصل کئے گئے۳؍ پوائنٹس (اور۲؍گول کے فرق) کے ساتھ دوسرے مرحلے میں جائیں گے، جہاں ہندوستان اور انگلینڈ کے ساتھ نیدرلینڈز اور ارجنٹائنا یا نیوزی لینڈ میں سے کوئی ایک ٹیم شامل ہوگی۔ہندپاک کھیل کی بات کریں تو ہرمن پریت نے روایتی انداز میں دن کا اسکور شروع کیا۔ ہندوستان نے ابتدائی ۳؍ گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔ہاف ٹائم تک اسکور ۲-۴؍ ہورہا۔اس وقت دونوں ٹیمیں جارحانہ انداز میںکھیل رہی تھیں۔دوسرے ہاف کے آغازمیں۵؍منٹ کے اندر ہی ہندوستان کوپنالٹی ملی جسے ہاردک نے گول میںبدل دیا ۔ تصویر میںمیچ جیتنے کے بعدہندوستانی کھلاڑی مندیپ سنگھ پاکستانی کھلاڑی محمدحماد الدین سے ہاتھ ملارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK