Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی ورلڈ کپ : ہندوستان اور چین کے درمیان میچ ۲۔۲؍سے ڈرا

Updated: August 17, 2026, 1:29 PM IST | Agency | Amstelveen

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایف آئی ایچ  عالمی کپ میں اتوار کو پیرس اولمپک کی رنر اپ چین کو پول’ ڈی‘ کے انتہائی مشکل مقابلے میں ۲۔۲؍سے ڈرا پر روک کر اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا۔

Indian players displayed a brilliant performance against China. Picture: INN
ہندوستانی کھلاڑیوں نے چین کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایف آئی ایچ  عالمی کپ میں اتوار کو پیرس اولمپک کی رنر اپ چین کو پول’ ڈی‘ کے انتہائی مشکل مقابلے میں ۲۔۲؍سے ڈرا پر روک کر اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا۔ پول’ ڈی‘ میں  ہندوستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج مانے جانے والے اس مقابلے میں  ہندوستان نے پہلے ہی کوارٹر میں اپنا دباؤ قائم کر لیا تھا اور چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
 
 
ہاف ٹائم تک  ہندوستان کے پاس دوایک کی برتری تھی۔ آخری کوارٹر میں اگر  ہندوستان کو پنالٹی کارنر مل جاتا تو نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ پورے میچ میں شاندار فارم میں موجود نوونیت کور سرکٹ میں گیند لے کر گھسنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن چین نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ہندوستان کی طرف سے نوونیت کور (۸؍ویں منٹ) اور دیپیکا (۲۶؍ویں منٹ) نے گول کئے جبکہ چین کی جانب سے ۱۴؍ویں منٹ میں ژانگ ینگ نے پنالٹی اسٹروک پر اور ۳۹؍ویں منٹ میں ما ننگ نے  پناٹی کارنر پر گول کیا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ اب ۱۸؍ اگست کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا، جسے آج ایک دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ۴۔صفرسے شکست دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK