• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ ایس پرنئے اور لکشیا سین نے کُماموٹو ماسٹرز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Updated: November 12, 2025, 10:05 PM IST | Tokyo

عالمی چیمپئن شپ کے تمغہ یافتہ کھلاڑی ایچ ایس پرنئے اور لکشیا سین نے بدھ کے روز اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ جیت لیے اور کُماموٹو ماسٹرز جاپان ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Lakshya Sen.Photo:INN
لکشیا سین۔ تصویر:آئی این این

عالمی چیمپئن شپ کے تمغہ یافتہ کھلاڑی ایچ ایس پرنئے اور لکشیا سین نے بدھ کے روز اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ جیت لیے اور کُماموٹو ماسٹرز جاپا۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں ۳۵؍ویں نمبر پر موجود ایچ ایس پرنئے نے کُماموٹو پری فیکچرل جمنازیم میں ۶۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں ملائیشیا  کے عالمی نمبر۲۲؍ کھلاڑی جون ہاؤ لیونگ کو۲۱۔۱۶، ۱۳۔۲۱، ۲۱۔۲۳؍ سے شکست دی۔۳۳؍ سالہ ہندوستانی کھلاڑی، جو چوٹ اور چکن گنیا کی وجہ سے کچھ عرصہ کھیل سے دور رہے تھے، ایک وقت دنیا کے چھٹے نمبر کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے سے بہتر رینک والے حریف کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلا سیٹ ۱۳۔۱۳؍ کی برابری کے باوجود ہارنے کے بعد پرنئے نے دوسرا سیٹ جیت کر میچ کو برابر کیا۔
فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پرنئے ایک موقع پر۱۵۔۱۹؍ سے آگے تھے، لیکن جون ہاؤ لیونگ نے واپسی کرتے ہوئے اسکور۱۹۔۱۹؍ کر دیا۔ تاہم، پرنئے نے صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا اور دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے ۲۱۔۲۳؍ سے میچ اپنے نام کر لیا۔
ایک اور میچ میں، پیرس ۲۰۲۴ءکے سیمی فائنلسٹ لکشیاسین نے جاپان کے غیر سیڈ کھلاڑی کوکی وتنابے کو صرف ۳۹؍ منٹ میں۱۲۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے آسانی کے ساتھ شکست دے کر راؤنڈ۱۶؍ میں جگہ بنائی۔ اب ان کا مقابلہ سنگاپور کے جیا ہینگ جیسن تہ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:اسلامک سالڈیریٹی گیمز: ایران نے فٹسال میں سونا جیتا

دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں، اس سال کے یو ایس اوپن بیڈمنٹن چیمپئن آیوش شیٹی ۲۰۲۳ء کے عالمی سلور میڈلسٹ جاپان کے کوڈائی نارااوکا سے ۱۶۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے ہار گئے۔ یہ ان کے پچھلے مقابلے کے برعکس نتیجہ تھا، جہاں آیوش نے ہانگ کانگ اوپن میں جاپانی کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔ اسی دوران، کرن جارج کو ملائیشیا  کے کوک جنگ ہونگ کے ہاتھوں۲۰۔۲۲، ۱۰۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تھارون منیپلی جنوبی کوریا کے جیون ہیوک جن سے۹۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے ہار گئے۔مکسڈ ڈبلز میں، روہن کپور اور رُتھووِکا گڈّے امریکی جوڑی پریسلی اسمتھ اور جینی گائی سے سخت مقابلے کے بعد۱۲۔۲۱، ۲۱۔۱۹، ۲۰۔۲۲؍ سے ہار گئے۔ خواتین سنگلز میں ہندوستان کی واحد نمائندہ کم عمر نیشا کور بھٹویے منگل کو کوالیفائر میں شکست کے بعد مین ڈرا میں جگہ نہیں بنا سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK