Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ہرا سکتا ہوں: آیوش شیٹی

Updated: April 14, 2026, 6:03 PM IST | New Delhi

بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی آیوش شیٹی کا کہنا ہے کہ اب انہیں خود پر مکمل یقین ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی برابری کر سکتے ہیں۔ ننگبو میں کھیلے گئے فائنل میں اگرچہ انہیں چین کے شی یوکی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Aayush Shetty.Photo:X
آیوش شیٹی۔ تصویر:ایکس

 بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی آیوش شیٹی کا کہنا ہے کہ اب انہیں خود پر مکمل یقین ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی برابری کر سکتے ہیں۔ ننگبو میں کھیلے گئے فائنل میں اگرچہ انہیں چین کے شی یوکی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ایوش نے اس شکست کو اپنے کھیل کی خامیوں کو دور کرنے کے ایک بہترین سبق کے طور پر لیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے بعد ایک خصوصی انٹرویو میں آیوش نے بتایا کہ فائنل میں ان کے حریف شی یوکی نے انتہائی اسمارٹ گیم کھیلا اور انہیں نیٹ پر حاوی ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ آیوش کے مطابق’’مجھے اب اپنی ریلیاں لمبی کرنے اور کورٹ پر زیادہ صبر و تحمل دکھانے کی ضرورت ہے۔ شی یوکی کے خلاف میں تھوڑا بے صبرا ہو گیا تھا، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:غزہ: آٹے کا شدید بحران، اسرائیل پر فاقہ کشی کو ہوا دینے کا الزام


اپنی حالیہ کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آیوش نے کہا کہ نفسیاتی ماہر  کے ساتھ کام کرنے سے ان کے سوچنے کے انداز میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے انڈونیشیائی کوچ اروانسیاہ کے ساتھ اپنی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ اب ان کے سیشنز پہلے سے زیادہ طویل اور سخت ہو گئے ہیں، جس سے ان کی جسمانی فٹنس میں بہتری آ رہی ہے۔
آیوش ان دنوں لیجنڈری کھلاڑی پی وی سندھو کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سندھو کی جانب سے سوشل میڈیا پر حوصلہ افزائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ڈنمارک کے اسٹار ویکٹر ایکسل سن کے ساتھ دبئی میں گزارے گئے وقت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیکھا ہے کہ کس طرح زیادہ قد کے باوجود بہترین ڈیفنس اور فٹ ورک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن مارچ کے مہینے کے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی منتخب


آیوش شیٹی نے واضح کیا کہ ان کا اگلا بڑا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشیائی کھیل ہیں۔ انہوں نے ملائیشیا کے لی چونگ وئی کو اپنا پہلا رول ماڈل جبکہ کدامبی سری کانت کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی  کھلاڑی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK