ارجنٹینا کے کپتان لیونیل میسی نے آسٹریا کے خلاف ۰۔۲؍گول کی فتح میں ۲؍ گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 23, 2026, 5:07 PM IST | New York
ارجنٹینا کے کپتان لیونیل میسی نے آسٹریا کے خلاف ۰۔۲؍گول کی فتح میں ۲؍ گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
ارجنٹینا کے کپتان لیونیل میسی نے آسٹریا کے خلاف ۰۔۲؍گول کی فتح میں ۲؍ گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ لیونل میسی نے میچ کے ۳۸؍ ویں منٹ میں پہلا گول کر کے عالمی کپ میں اپنے گولز کی تعداد۱۷؍ تک پہنچائی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔بعد ازاں میسی نے اضافی وقت میں دوسرا گول کر کے اپنے گولز کی مجموعی تعداد ۱۸؍ کر لی۔
𝐋𝐢𝐨𝐧𝐞𝐥 𝐀𝐧𝐝𝐫𝐞́𝐬 𝐌𝐞𝐬𝐬𝐢. 🇦🇷 pic.twitter.com/gkEaoNtmYf
— World Cup Xtra (@WorldCupXtraa) June 22, 2026
میچ کے بعد میسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ پہلی ایک پنالٹی ضائع ہونے پر میں خود پر بہت غصہ اور ناراض تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ضائع شدہ پنالٹی کے بعد ٹیم نے بہترین واپسی کی اور اہم ۳؍ پوائنٹس حاصل کیے۔ واضح رہے کہ ۳۹؍ سالہ فٹبال اسٹار نے اس سے قبل بھی عالمی کپ میں پنالٹی مواقع ضائع کیے ہیں۔میسی کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا ہر مقابلے میں فتح کے لیے میدان میں اترتا ہے اور ٹیم ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جانا چاہتی ہے۔ارجنٹینا نے اس سے پہلے الجزائر کو ۰۔۳؍گول سے شکست دی تھی جہاں میسی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے کوچ لیونیل اسکالانی آئندہ میچ میں میسی کو آرام دینے پر غور کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان:کروز سیاحت میں نوجوانوں کی دلچسپی، کورڈیلیا مسافروں کی اوسط عمر ۳۴؍ سال
میروسلاو کلوز نے لیونل میسی کو تاریخ کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف ۰۔۲؍گول کی فتح میں دو گول کرکے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ان کے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد ۱۸؍ ہو گئی۔میسی نے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزکا ریکارڈ توڑ دیا، جن کے نام ۱۶؍ ورلڈ کپ گول تھے۔ اس کے ساتھ ہی میسی نے برازیل کی مشہور فٹبالر مارٹا کے ۱۷؍ ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکہ کے شہر ڈلاس میں کھیلے گئے اس میچ کے بعد میروسلاو کلوزنے میسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ’’ میرے نزدیک لیونل میسی ہر دور کے بہترین فٹبالر ہیں۔ مبارک ہو، چیمپئن!
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ:گولڈن بوٹ کیلئے جنگ،۷۰؍ سال بعد نیا ریکارڈ قائم
میسی اپنے چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں سے پانچ میں گول کر چکے ہیں۔ صرف فیفا ورلڈ کپ ۲۰۱۰ء، جنوبی افریقہ میں وہ گول کرنے میں ناکام رہے تھے۔ورلڈ کپ کے فعال کھلاڑیوں میں سب سے قریب ایمباپے ہیں جن کے۱۴؍ گول ہیں۔ ان کے بعد ہیری کین ۱۰؍ گولز اور کرسٹیانو رونالڈو ۸؍ گولزکے ساتھ موجود ہیں۔۳۸؍ سالہ لیونل میسی، جو ۲۴؍ جون کو ۳۹؍ برس کے ہو جائیں گے، اب بھی عالمی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں جبکہ ارجنٹینا ایک اور ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہا ہے۔