Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو گا

Updated: May 19, 2026, 8:01 PM IST | Dubai

آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع گا۔ ویمنز ٹی۲۰؍ ٹورنامنٹ میں ۱۲؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انگلینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں نے مختلف طریقوں سے کوالیفائی کیا ہے۔

England Players.Photo:X
انگلینڈ کی کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع گا۔ ویمنز ٹی۲۰؍ ٹورنامنٹ میں ۱۲؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انگلینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں نے مختلف طریقوں سے کوالیفائی کیا ہے۔انگلینڈ نے میزبان ہونے کی حیثیت سے براہِ راست جگہ حاصل کی جبکہ آسٹریلیا،ہندوستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے ۲۰۲۴ء کے گزشتہ ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔ 
سری لنکا اور پاکستان نے عالمی رینکنگ کے ذریعے ایونٹ میں رسائی کی۔باقی چار نشستوں کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کوالیفائر نیپال میں ۱۸؍ جنوری سے یکم فروری تک کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے شاندار انداز میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کی شکست، سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز پلے آف میں پہنچ گئے


بنگلہ دیش کی کھلاڑی سوبھانا موسٹری نے ۲۶۲؍ رنز بنا کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ نیدرلینڈز نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے امریکہ کے خلاف۲۱؍ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ بھی کوالیفائر سے آگے آنے والی دیگر دو ٹیمیں ہیں۔ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لوئس نے سب سے زیادہ ۲۷۶؍ رنز بنائے جبکہ آرلین کیلی نے ۱۳؍ وکٹ حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس نے ۱۲؍وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو ایونٹ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘کا ٹریلر جاری، محبت اور ہجرت کی کہانی


آئرلینڈ کی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں پانچویں شرکت ہوگی جبکہ اسکاٹ لینڈ دوسری بار ایونٹ میں حصہ لے گا۔ٹورنامنٹ میں ۱۲؍ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ہندوستان، نیدرلینڈز، پاکستان اور جنوبی افریقہ ، گروپ ٹو میں میزبان انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہوں گے۔ہر ٹیم اپنے گروپ میں موجود دیگر ٹیموں کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ ٹورنامنٹ کاپہلا سیمی فائنل ۳۰؍ جون جبکہ دوسرا ۲؍ جولائی کو دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کافائنل ۵؍ جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK