ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ کولگاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف اگر وہ یا تلک ورما تھوڑی دیر اور ٹک کر کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
EPAPER
Updated: May 21, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ کولگاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف اگر وہ یا تلک ورما تھوڑی دیر اور ٹک کر کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ کولگاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف اگر وہ یا تلک ورما تھوڑی دیر اور ٹک کر کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ ہاردک نے بدھ کی رات انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ۶۵؍ ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ملی چار وکٹ کی ہار کے بعد کہا’’ ۲۰؍ رن پیچھے رہ گئے۔ پاور پلے میں ہم نے کافی وکٹ گنوا دیے۔ اگر تلک یا میں تھوڑی دیر اور بلے بازی کرتے اور ایک دو شراکت داریاں اور بن جاتیں، تو وہ ۱۵۔۲۰؍ رن ہمیں اچھا موقع دے سکتے تھے۔‘‘
کولکاتا کی پچ بلے بازوں کے لیے آسان نہیں تھی۔ کے کے آر کے روومین پاول نے اسے ایک ’’مخصوص کیریبیائی وکٹ‘‘ قرار دیا، جہاں گیند رک کر آ رہی تھی۔ میچ کی ۵ء۳۸؍ اوور کی بلے بازی میں صرف ۲۹۵؍ رن بنے اور۱۴؍ وکٹ گریں۔ یہ آئی پی ایل کی عام پچوں جیسی نہیں تھی، لیکن ہاردک کو ایسی پچ پسند آئی۔
ہاردک نے کہا’’مجھے ایسی وکٹوں پر کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے جہاں گیند بازوں کو بھی کچھ مدد ملے۔ آئی پی ایل اب بہت حد تک بلے بازی کے دباؤ میں آ گیا ہے اور گیند باز خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں۔ آج کی پچ نے گیند بازوں کو کچھ مدد فراہم کی، جس سے وہ اچھی گیند بازی کر سکے اور بلے بازوں کو اچھی کرکٹ کھیل کر رن بنانے پڑے۔ مجھے یہ پسند آیا۔ مجھے نہیں معلوم فیلڈنگ میں کہاں غلطی ہوئی۔ پورے سیزن میں ہماری فیلڈنگ انتہائی خراب رہی ہے۔ ہم نے بہت سارے کیچ چھوڑے ہیں۔ ظاہر ہے کوئی بھی ایسا نہیں کرنا چاہتا، لیکن کھیل کے اس حصے میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’اگر آپ کو مواقع ملتے ہیں اور آپ میچ جیتنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ہر موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ لیکن جب آپ ایسے مواقع چھوڑ دیتے ہیں جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں، تب آپ ہمیشہ مقابلے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’بندر‘‘ کا ٹریلر جاری، بوبی دیول نئے انداز میں نظر آئے
ہاردک پانڈیا پر میچ فیس کا۱۰؍ فیصد جرمانہ
ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے کپتان ہاردک پانڈیا پر ان کی میچ فیس کا۱۰؍ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی بدھ کے روز کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف کھیلے گئے میچ نمبر ۶۵؍ کے دوران، کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے آئی پی ایل کے ضابطۂ اخلاق کے لیول وَن کی خلاف ورزی کرنے پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سے قبل نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار
ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل کے ضابطۂ اخلاق کے ضابطہ ۲ء۲؍ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یہ ضابطہ’’ میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچر اور فٹنگز کے غلط استعمال‘‘ سے متعلق ہے۔یہ واقعہ میچ کی دوسری اننگز کے ۱۰؍ویں اوور کی چوتھی گیند پر پیش آیا، جب ہاردک پانڈیا نے اپنے رن اپ کی طرف واپس جاتے ہوئے، وکٹ کی بیلز (گلیاں) کو زور سے مار دیا تھا۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور میچ ریفری راجیو سیٹھ کی جانب سے عائد کی گئی سزا کو بھی قبول کر لیا ہے۔